سہم امام سے جنوبی لبنان کے لوگوں کی مدد کی رہبر انقلاب کی جانب سے اجازت
رہبر انقلاب نے جنوبی لبنان کے مظلوم عوام کے لیے سہم امام علیہ السلام کا پچاس فیصد استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔
جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بعد اس علاقے کے مظلوم و محروم لیکن ساتھ ہی باایمان اور استقامت کا مظاہرہ کرنے والے لوگوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اس بات کی اجازت دی ہے کہ مومنین اپنی شرعی رقوم میں سے سہم امام کا پچاس فیصد حصہ کہ جو خمس کا ایک چوتھائي ہوتا ہے، جنوبی لبنان کے مسلمان عوام کی مدد کے لیے خرچ کر سکتے ہیں۔
2 اکتوبر 2024

