صدیقۂ طاہرہ کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں دوسری مجلس
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے منگل 3 دسمبر 2024 کی رات کو حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس عزا منعقد ہوئي جس میں رہبر انقلاب اسلامی اور بڑی تعداد میں محبان اہلبیت نے شرکت کی۔
مجلس سے خطاب حجت الاسلام و المسلمین علی علیزادہ نے کیا اور قرآن مجید کی آيات اور روایات معصومین کے حوالے سے جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کو خاندان عصمت و طہارت کا مرکز بتایا۔ انھوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا اپنے زمانے میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور حضرت علی علیہ السلام پر کیے جانے والے تمام حملوں کے مقابلے میں ڈٹ گئيں اور انھوں نے دین اسلام اور مکتب رسول میں تحریف کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا۔
جناب میثم مطیعی نے صدیقۂ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کے مصائب بیان کیے اور نوحہ خوانی کی۔
3 دسمبر 2024

