22 مئی 2026
امیر المومنین کی عدالت کے بارے میں تو کوئی لب کشائی ہی نہیں کر سکتا۔ عدل علی کی توصیف ممکن ہی نہیں ہے۔ ان کا ایک جملہ ہے جس میں وہ فرماتے ہیں: "اگر مجھے سخت ترین ایذائیں دیں، میرے برہنہ جسم کو کانٹوں پر گھسیٹیں تب بھی یہ سب میرے لیے اس سے بہتر ہے کہ میں قیامت کے دن خدا سے اس حال میں ملوں کہ کسی پر مجھ سے ظلم ہوا ہو! آپ غور کیجیے کہ یہ باتیں کون کر رہا ہے؟ وہ جس کی حکومت دریائے جیحون سے دریائے نیل تک پھیلی ہوئی ہے۔ یعنی ایران، افغانستان، عراق اور مصر اس میں شامل تھے۔ یہ امیر المومنین کا عدل ہے۔ امام خامنہ ای 25 جون 2024
2 جنوری 2026
امیر المومنین علیہ السلام کی خوبصورت شخصیت کا ایک پہلو، عدل و انصاف ہے۔ ان کی زندگي اور کلام میں عدل و انصاف اس قدر نمایاں ہے کہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ امیر المومنین علیہ الصلاۃ و السلام کی پوری حکومت پر محیط ہے۔ امام خامنہ ای 7 جنوری 1993
14 جنوری 2025
حضرت مہدئ موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی حکومت، حقیقی معنی میں ایک عوامی حکومت ہے۔ مطلب یہ کہ وہ لوگوں کے ایمان، عزم اور تعاون پر مبنی ہوگي۔ امام زمانہ، اکیلے ہی دنیا کو عدل و انصاف سے نہیں بھر دیں گے، وہ مومنین کی مدد اور ان کے سہارے سے پوری دنیا میں عدل الہی کو قائم کریں گے اور وہ ایک سو فیصدی عوامی حکومت تشکیل دیں گے۔ امام خامنہ ای 22/10/2002
20 دسمبر 2024
مہدویت کا سب سے نمایاں نعرہ ہے، عدل و انصاف۔ امام زمانہ پوری دنیا کو، کسی ایک مقام کو نہیں، عدل سے بھر دیں گے اور ہر جگہ عدل و انصاف قائم کر دیں گے۔ امام زمانہ کے بارے میں جو روایتیں ہیں، ان میں بھی یہی بات پائي جاتی ہے۔ بنابریں مہدئ موعود کا انتظار کرنے والوں کی توقع، پہلے مرحلے میں، عدل و انصاف کا قیام ہے۔ امام خامنہ ای 22/10/2002
13 دسمبر 2024
انتظار کا تقاضا یہ ہے کہ انسان خود کو اسی وضع قطع میں ڈھالے اور وہی اخلاق و انداز اختیار کرے جو اس زمانے کے لئے مناسب ہے جس کا اسے انتظار ہے۔ ہمیں چاہئے کو عدل و انصاف کے حامی بنیں، خود کو حقانیت تسلیم کرنے کے لئے آمادہ کریں۔ انتظار اس طرح کی حالت پیدا کر دیتا ہے۔ امام خامنہ ای 2011/07/09
25 اکتوبر 2024