شہید رئیسی کی نمایاں خصوصیات میں فرض شناسی، جوانوں کو آگے لانا، عدل و انصاف پر توجہ، فعال اور نفع بخش سفارت کاری اور خصوصاً ان کے عوامی ہونے کو شمار کیا جا سکتا ہے۔ یہ خصوصیات طاقتور مزاحمتی محاذ کے مجاہدوں اور نظام کے بہت سے خیر خواہوں سمیت ایران کے دوستوں کا حوصلہ بڑھنے کا سبب بنتی تھیں۔ البتہ یہ سب کچھ اس روحانیت کے ساتھ جڑا ہوا تھا جس کی جڑیں ان کے دل و جان کی گہرائیوں میں پیوست تھیں۔
22 مئی 2026