امام زمانہ، اکیلے ہی دنیا کو عدل و انصاف سے نہیں بھر دیں گے، وہ مومن لوگوں کی مدد اور ان کے سہارے سے پوری دنیا میں عدل الہی کو قائم کریں گے۔ وہ ایک سو فیصدی عوامی حکومت تشکیل دیں گے۔
30 جنوری 2026
اس انتظار کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں خود کو امام زمانہ کا لشکری بننے کے لیے تیار کرنا چاہیے۔ امام زمانہ کا فوجی ہونا کوئی آسان کام نہیں ہے۔
3 اکتوبر 2025
تاریخ کی امید، مہدئ موعود کے بارے میں وہ بات کہی گئي ہے جو کسی بھی پیغمبر، ولئ خدا اور امام کے بارے میں نہیں کہی گئي اور وہ بات یہ ہے کہ وہ "زمین کو عدل و انصاف سے ایسے بھر دیں گے جیسے وہ ظلم و جور سے بھری ہوگي۔" کسی بھی پیغمبر کے بارے میں ایسی بات نہیں کہی گئي ہے۔ خداوند عالم نے یہ عظیم فضیلت انھی سے مختص کی ہے، صرف انھیں کے لیے یہ بات کہی گئی ہے۔ امام خامنہ ای 2/6/2015
31 جنوری 2025
امام زمانہ ہمارے توسل اور راز و نیاز کو سنتے ہیں اور التجا کو قبول بھی کرتے ہیں۔ ہم اپنے مخاطب سے جو ہم سے دور ہے کچھ حال دل بیان کرتے ہیں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ اللہ تعالی سلام کرنے والوں اور پیغام دینے والوں کا پیغام اور سلام حضرت تک پہنچاتا ہے۔ یہ توسل اور یہ روحانی انسیت فعل مستحسن اور لازمی امر ہے۔ امام خامنہ ای 2011/07/09
22 نومبر 2024
بعض روایات میں امام زمانہ کو حضرت یوسف سے تشبیہ دی گئی ہے کہ ان کے بھائی انھیں دیکھ رہے تھے حضرت یوسف ان کے سامنے تھے، ان کے قریب جاتے تھے لیکن وہ انھیں نہیں پہچان پاتے تھے۔ امام زمانہ کا وجود اس طرح کی نمایاں، واضح اور حوصلہ افزا حقیقت ہے۔ امام خامنہ ای 2011/07/09
18 اکتوبر 2024
آج حضرت حجت امام زمانہ ارواحنا فداہ کا مقدس وجود، روئے زمین کے انسانوں کے درمیان، برکت، علم، روشنی، زیبائي اور تمام خوبیوں کا سرچشمہ ہے۔ اس انسان کے لیے، جس کے پاس معرفت ہے، اس سے بڑی نعمت کوئي نہیں ہے کہ وہ محسوس کرے کہ ولی خدا، امام برحق، عبد صالح، پوری دنیا کے تمام انسانوں میں سب سے برگزیدہ بندہ اور روئے زمین پر خلافت الہی کا حقدار، اس کے ساتھ اور اس کے پاس ہے، اسے دیکھ رہا ہے اور اس سے جڑا ہوا ہے۔ امام خامنہ ای 24/11/1999
6 ستمبر 2024
شیعوں کا خصوصی امتیاز یہ ہے کہ وہ تمام الہی مذاہب کی جانب سے قطعی طور پر تسلیم شدہ اس موعود الہی کو اس کے نام، صفات، خصوصیات اور تاریخ ولادت کے ساتھ پہچانتے ہیں۔ ہماری بہت سی اہم شخصیات نے اسی غیبت کے زمانے میں اس عزیز، عاشقوں اور مشتاقوں کے دلوں کے محبوب کی قریب سے زیارت کی ہے۔ بہت سے لوگوں نے قریب سے ان سے بیعت کی ہے۔ امام خامنہ ای 24/11/1999
16 اگست 2024
4 مئی 2023
امام زمانہ کا سپاہی بننا آسان کام نہیں ہے۔ اس کے لیے تعمیر نفس کی ضرورت ہے، آگہی و بصیرت کی ضرورت ہے۔
23 دسمبر 2022
25 نومبر 2022
30 دسمبر 2020