حضرت آيت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای رضوان اللہ علیہ: ایرانی قوم مضبوطی سے ڈٹی ہوئي ہے، سینہ تان کر کھڑی ہے اور ان کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ دشمنی اس وجہ سے ہے، جھگڑا اس بات پر ہے۔ انسانی حقوق اور اسی طرح کی دوسری باتیں جو وہ کرتے ہیں، فضول ہیں، اس مسئلہ یہ ہے۔ اسے لالچ ہے، ایران بھی مضبوطی سے کھڑا ہے اور مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور ان شاء اللہ فریق مقابل کو ایذا رسانی کی طرف سے مایوس کر دے گا۔
6 مارچ 2026
ہم ایران کی یکجہتی اور اسلامی جمہوریہ سے اپنی وفاداری کا اعلان کرتے ہیں۔
12 فروری 2026
ایرانی قوم ڈٹی ہوئی ہے۔ اس استقامت کا مظہر، بائيس بہمن کا دن ہے۔
12 فروری 2026
اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے پیر 9 فروری 2026 کی صبح کو رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ٹیلی ویژن پر قوم کے نام پیغام جاری کیا۔
9 فروری 2026
صبر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ کر نتائج کا انتظار کرنے اور حادثوں کو برداشت کرتے رہنے کے معنی میں نہیں ہے، صبر کا مطلب ہے ثابت قدم رہنا، استقامت دکھانا اور اپنے صحیح اندازوں کو دشمنوں کے فریب اور دھوکا دھڑی کے ساتھ تبدیل نہ کرنا۔ چنانچہ اگر یہ ثابت قدمی اور استقامت، عقل و تدبیر اور باہمی مشورے کے ساتھ ہو، جیسا کہ قرآن میں آیا ہے: اور ان کے (تمام) کام باہمی مشورے سے طے ہوتے ہیں۔ (سورۂ شوری، آیت نمبر 38) تو قطعی طور پر فتح و کامیابی نصیب ہوگی۔ امام خامنہ ای 22 مارچ 2020
29 ستمبر 2025
رہبر انقلاب اسلامی نے 16 جولائی 2025 کو عدلیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات میں کہا: حالیہ مسلط کردہ جنگ میں ایرانی قوم نے ایک عظیم کارنامہ انجام دیا؛ یہ بڑا کام فوجی آپریشن نہیں تھا، بلکہ ارادہ تھا، عزم تھا اور خود اعتمادی تھی۔ انقلاب سے پہلے تو امریکا کا نام ہی لوگوں کو خوفزدہ کر دیتا تھا چہ جائیکہ کوئی اس کا سامنا اور مقابلہ کرے۔ اب وہی قوم یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ امریکا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر کھڑی ہو جاتی ہے۔ ایران کی معاصر تاریخ کے محقق ڈاکٹر علی رضا زادبر نے ویب سائٹ Khamenei.ir سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کا عظیم کارنامہ، ایک سامراجی عمل کو پیدا ہونے سے روک دینا ہے۔ انھوں نے ایک سامراج مخالف مضبوط سسٹم کی تشکیل میں اسلامی انقلاب کے کردار کی تشریح کی اور اس جنگ میں ایرانی قوم میں پائی جانے والی خود اعتمادی کی وجہ پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کے انٹرویو کے کچھ حصے ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں۔
20 جولائی 2025
قومی میڈیا کے خبر کے اسٹوڈیو پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے کے وقت نیوز چینل کی اینکر کی شجاعت و استقامت کا تاریخی اور جاوداں منظر۔ 26 جون 2025
16 جون 2025
ہمیں پورے وجود کے ساتھ اسلام کی راہ میں قدم بڑھاتے جانا چاہیے، ہم کو اپنا یہ ہدف نہیں بھولنا چاہیے کیونکہ استقامت کا مطلب ہے گمراہ نہ ہونا، اپنی راہ فراموش نہ کرنا اور سیدھے راستے کو گم نہ کرنا۔ یہ بات اس قدر حساس اور اہم ہے کہ خداوند متعال اپنے پیغمبر کو ان کی تمام تر عظمت کے ساتھ یہی نصیحت کرتا ہے: "فَاسْتَقِمْ كَمَآ اُمِرْتَ وَمَنْ تَابَ مَعَكَ" (تو اے رسول! جس طرح آپ کو حکم دیا گیا ہے، آپ خود بھی اور وہ لوگ بھی جنھوں نے (کفر و عصیان سے) توبہ کر لی ہے اور آپ کے ساتھ ہیں (راہِ راست پر) ثابت قدم رہیں۔ سورۂ ہود، آیت 112) پوری توجہ کے ساتھ راہ پر ڈٹے رہیں، راستہ گم نہ کریں اور غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ امام خامنہ ای 5 دسمبر 1990
4 فروری 2025
برسوں سے مغربی دنیا نے مسلمان عورت کی ایک ایسی شبیہ پیش کی ہے جو مغربی حکومتوں کے نظریاتی اور جیو پولیٹکل اہداف کے تناظر میں رہی ہے۔ اس شبیہ کے تحت مسلمان خاتون کو ایک لاچار، مظلوم اور عدم تشخص والی عورت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جو مردانہ نظام کے زندان میں اور مذہبی عقائد کی بیڑیوں میں محبوس ہے۔ یہ تصویر تحریف شدہ تصویر ہے جس کا پرچار دخالت پسندانہ پالیسیوں کا جواز پیش کرنے کے لیے کیا جاتا تھا تاکہ مسلم معاشروں میں عورت کی افادیت و کارکردگي کا انکار کیا جا سکے۔
26 جنوری 2025
امام حسین کی روش، عزت کی روش تھی یعنی حق کی عزت، دین کی عزت، امامت کی عزت اور اس راہ کی عزت جو پیغمبر نے پیش کی تھی۔ 29 مارچ 2002
11 جولائی 2024
آج غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ دونوں طرف سے اوج پر ہے۔ صیہونیوں اور مغربی تمدن کے جرائم اور سفاکیت بھی اور قضیئے کا دوسرا پہلو بھی۔ عوام کا بے مثال صبر و استقامت اور حماس اور فلسطینی مزاحمت کی قوت مجاہدت بھی۔ امام خامنہ ای
18 مارچ 2024