عید غدیر کی مناسبت سے:

رہبر انقلاب اسلامی نے دو ہزار سے زیادہ قیدیوں کی سزائيں معاف یا کم کیں

رہبر انقلاب اسلامی نے دو ہزار سے زیادہ قیدیوں کی سزائيں معاف یا کم کیں

عید غدیر خم کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ کی درخواست پر دو ہزار سے زیادہ قیدیوں کی سزائيں معاف یا کم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای نے رہبر انقلاب اسلامی کو ایک خط لکھ کر عام اور انقلابی عدالتوں اور مسلح افواج کے عدالتی ادارے سے اور اسی طرح محکمہ جاتی کارروائی کے تحت سزا پانے والے ان قیدیوں کی سزائيں معاف کرنے یا ان کی سزاؤں میں کمی یا تبدیلی کی تجویز پیش کی تھی، جس سے انھوں نے اتفاق کیا ہے۔

5 جون 2026