اپنی شہادت سے ایک دن پہلے مسلم اقوام کے نام شہید علی لاریجانی کا پیغام
ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری شہید ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنی شہادت سے ایک دن پہلے 16 مارچ کو دنیا بھر کے مسلمانوں اور مسلم حکومتوں کے نام ایک پیغام جاری کیا تھا جو حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
دنیا بھر کے مسلمانو! اور مسلم حکومتو!
- ایران کو مذاکرات کے دوران فریب پر مبنی ایک امریکی و صیہونی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا، جس کا مقصد ایران کو تقسیم کرنا تھا۔ (دشمنوں نے) اسلامی انقلاب کے عظیم اور فداکار رہبر، متعدد عام شہریوں اور فوجی کمانڈروں کو شہید کر دیا۔ لہذا انھیں ایرانیوں کی قومی و اسلامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
- کیا آپ جانتے ہیں کہ اکّا دکّا مواقع کو چھوڑ کر، وہ بھی صرف سیاسی پہلو تک ہی، کوئی بھی اسلامی حکومت ایرانی عوام کی مدد کے لیے سامنے نہیں آئی ہے؟ تاہم ایرانی قوم نے اپنے مضبوط ارادے سے خبیث دشمن کی سرکوبی کر دی، چنانچہ آج اس کی سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ اس اسٹریٹجک تعطل سے کیسے باہر نکلے۔
- ایران بڑے اور چھوٹے شیطان (امریکا اور اسرائیل) کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہے لیکن کیا اسلامی حکومتوں کا رویہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اس قول کے منافی نہیں ہے کہ "اگر تم کسی مسلمان کی فریاد کا جواب نہ دو تو تم مسلمان نہیں ہو"؟ تو پھر یہ کیسے مسلمان ہیں؟
- کچھ ملک تو اس سے بھی آگے بڑھ گئے اور انھوں نے کہا کہ چونکہ ایران نے ان ملکوں میں موجود امریکا اور اسرائیل کے مفادات کو نشانہ بنایا ہے تو وہ ہمارا دشمن ہے! کیا ایران ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا رہے تاکہ آپ کے ملکوں میں موجود امریکی اڈوں سے اس پر حملے ہوں؟ یہ ملک بہانے بنا رہے ہیں۔ آج کی جنگ میں ایک طرف امریکا اور اسرائیل ہیں اور دوسری طرف مسلمان ایران اور مزاحمتی فورسز ہیں۔ آپ کس طرف ہیں؟
- عالم اسلام کے مستقبل کے بارے میں سوچیے۔ آپ جانتے ہیں کا امریکا آپ کا بالکل بھی وفادار نہیں ہے اور اسرائیل آپ کا دشمن ہے۔ ذرا اپنے اور خطے کے مستقبل کے بارے میں سوچیے۔ ایران آپ کا خیر خواہ ہے اور آپ پر تسلط کا خواہاں نہیں ہے۔
- امت مسلمہ کا مضبوط اتحاد، ملکوں کی سیکورٹی، سربلندی اور خودمختاری کو سبھی کے لیے یقینی بنا سکتا ہے۔
عبد خدا
علی لاریجانی
سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل، تہران، 6 مارچ 2026، آيت اللہ العظمیٰ شہید سید علی خامنہ ای کی شہادت کے 16 دن بعد
18 مارچ 2026

