logo khamenei

رہبر شہید کی جانب سے منصوب کردہ ذمہ داروں کے بارے میں رہبر انقلاب کا حکم

رہبر شہید کی جانب سے منصوب کردہ ذمہ داروں کے بارے میں رہبر انقلاب کا حکم

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے رہبر شہید کی جانب سے براہ راست منصوب کیے گئے ذمہ داروں کے کام جاری رکھنے کے بارے میں ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ اس حکمنامے کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالیٰ

رہبر شہید کی جانب سے براہ راست منصوب کیے گئے کچھ اداروں کے بعض عہدیداروں اور ذمہ داروں کے بارے میں استفسار کیے جانے کے بعد، میں اس تحریر کے ذریعے اعلان کرتا ہوں کہ فی الحال ان میں سے کسی کو بھی تجدید حکم کی ضرورت نہیں ہے اور لازم ہے کہ وہ بدستور ان تدابیر اور پالیسیوں کی بنیاد پر، جو انھیں شہید بزرگوار کی زندگی میں ملی تھیں، اپنا کام جاری رکھیں۔

میں خداوند متعال سے اپنی ذمہ داریوں کی ادائيگی میں سبھی کے لیے توفیقات کی دعا کرتا ہوں۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای

16 مارچ 2026