logo khamenei

خوزستان کے عالم دین آيت اللہ شفیعی کے انتقال پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

خوزستان کے عالم دین آيت اللہ شفیعی کے انتقال پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے صوبۂ خوزستان کے مجاہد و آگاہ فقیہ اور ماہرین کونسل کے رکن آيت اللہ سید علی شفیعی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔ ان کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مجاہد و آگاہ فقیہ اور ایک شہید کے والد مرحوم آیت اللہ آقائے الحاج سید علی شفیعی رحمت اللہ علیہ کے انتقال پر، جو خوزستان کے آزاد منش علماء میں سے ایک تھے، ان کے محترم اہل خانہ، ان کے شاگردوں اور عقیدت مندوں اور اہواز کے تمام لوگوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ یہ متقی عالم دین، ماہرین کونسل کے رکن ہونے کے علاوہ مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران جہادی اور خدماتی ماضی رکھتے تھے جو ان کی موت تک جاری رہا۔ ان شاء اللہ خداوند عالم ان کی خدمات کو قبول کرے اور انھیں اپنے دامن رحمت و مغفرت میں جگہ عطا کرے۔

سید علی خامنہ ای

29 دسمبر 2025

29 دسمبر 2025