تمام فورسز کے سپریم کمانڈر کے حکم سے، بریگیڈیر جنرل محمد کرمی سپاہ پاسداران کی بری فوج کے کمانڈر منصوب
تمام مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک فرمان جاری کر کے بریگیڈیر جنرل محمد کرمی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کا کمانڈر منصوب کیا ہے۔ سپریم کمانڈر کے فرمان کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
بریگیڈیر جنرل محمد کرمی!
آئی آر جی سی کے کمانڈر ان چیف کی تجویز اور آپ کی اہلیت اور تجربات کو دیکھتے ہوئے میں آپ کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کا کمانڈر منصوب کرتا ہوں۔
صلاحیتوں میں ہمہ گیر اضافہ، تمام شعبوں میں روز افزوں آمادگی، کارکنوں کے تقوا اور بصیرت کی تقویت اور اسلامی انقلاب کے شايان شان فورس کی تیاری کی طرف بڑھنے کے لیے معنوی ڈھانچے کا حامل ہونا، ہماری توقعات میں شامل ہے۔
میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر کے عہدے پر رہتے ہوئے جنرل پاکپور کی گراں قدر اور مؤثر خدمات کی قدردانی کرتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔
میں خداوند عالم سے آپ کی اور آپ کے رفقائے کار کی توفیقات میں اضافے کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
18 جون 2025
19 جون 2025

