logo khamenei

سپریم لیڈر نے بحریہ کے نئے کمانڈر کو منصوب کیا

سپریم لیڈر نے بحریہ کے نئے کمانڈر کو منصوب کیا

  سپریم لیڈر آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکمنامے کے ذریعے کموڈور شہرام ایرانی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کا کمانڈر منصوب کیا ہے۔

سپریم لیڈر کے اس حکمنامے کا متن درج ذیل ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم کموڈور شہرام ایرانی آپ کی فرض شناسی اور درخشاں ریکارڈ نیز فوج کے کمانڈر جنرل کی تجویز کے پیش نظر میں آپ کو ایڈمرل کا رینک عطا کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر کے عہدے پر منصوب کرتا ہوں۔ بحریہ کی جہادی و انقلابی پیشرفت، ترقی و پیشرفت کی بنیاد پر بحریہ کی طاقت و تیاری میں اضافے اور انسانی سرمائے کے ارتقاء کے لیے بحریہ، فوج، مسلح فورسز اور ملک کی گنجائشوں سے استفادے کا سنجیدہ اور مناسب اہتمام وہ چیزیں ہیں جن کی توقع ہے۔ اس عہدے پر کام کرنے کے دوران ایڈمرل حسین خانزادی کی مؤثر کوششوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سید علی خامنہ ای 17 ا گست 2021

17 اگست 2021