حسینیۂ امام خمینی میں صدیقۂ طاہرہ کی شہادت کی عزاداری کی آخری شب
بنت رسول صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں عزاداری کی آخری مجلس پیر کی رات منعقد ہوئي جس میں رہبر انقلاب اسلامی اورسوگواروں کی ایک تعداد نے شرکت کی۔
حجت الاسلام و المسلمین عابدینی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معاشرے میں حقائق سامنے لانے میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر روشنی ڈالی اور ذمہ داری کی شناخت اور وقت کی ضرورت کے موضوع پر گفتگو کی۔
مجلس میں جناب سعید حدادیان اور محمد حسین حدادیان نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مصائب پر مرثیہ پڑھا۔
18 دسمبر 2023

