کازرون کے امام جمعہ کی شہادت پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

کازرون کے امام جمعہ کی شہادت پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے ہردلعزیز عالم دین اور کازرون کے امام جمعہ حجت الاسلام الحاج شیخ محمد صباحی کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے:

رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کازرون کے محترم امام جمعہ حجت الاسلام الحاج شیخ محمد صباح رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کی افسوس ناک خبر موصول ہوئي۔
انھیں اپنے شہر کے محبوب اور ہر دلعزیز، اچھے اخلاق و کردار کے حامل اور عوام کے درمیان رہنے والے عالم دین کی حیثیت سے جانا جاتا تھا اور ان جیسے افراد کا درمیان سے چلا جانا افسوس ناک ہے۔
اطلاع کے مطابق یہ جرم، امن کو نقصان پہنچانے والے ایک مجرم نے انجام دیا ہے۔ میں مرحوم کے محترم اہل خانہ، ان کے دوستوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم کی بارگاہ میں ان کے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
29 اکتوبر 2024

30 اکتوبر 2024