بغداد میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کے مقام پر سنیچر 5 ستمبر 2026ء کو فکر و ثقافت کے شعبے سے وابستہ محققین اور صاحب نظر افراد کی شرکت سے "آقا اور کتاب" کے زیر عنوان ایک نشست منعقد ہوئی، جس کے دوران بچوں کی تربیت، روایت آقا اور صدی کا نابغہ جیسی تین کتابوں کی رونمائی بھی کی گئی۔ نشست میں عراقی ناشرین کی یونین کے سربراہ ڈاکٹر عبدالوہاب الراضی، رہبر شہید کے افکار و نظریات کے ماہر اور محقق ڈاکٹر محمد مہدی شریعتمدار اور امام شہید کے داماد حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شیخ محمدجواد محمدی گلپائیگانی نے خطاب کیا۔
6 ستمبر 2026
"ایران-عراق ثقافتی تعلقات، رہبر شہید انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای کی نظر میں" کے موضوع پر ایک خصوصی نشست بغداد میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش میں منعقد ہوئی، جس میں محققین، دانشوروں اور ثقافتی شعبے سے وابستہ افراد کے علاوہ عراقی عوام اور شائقین نے شرکت کی۔
4 ستمبر 2026
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے منگل 21 جنوری 2025 کو دو گھنٹے تک "پیشرفت کے علمبردار" کے زیر عنوان منعقد ہونے والی نجی شعبے کی ایک نمائش کا معائنہ کیا۔ اس نمائش کا مقصد نجی سیکٹر کی توانائيوں اور کارناموں کو منظر عام پر لانا ہے۔
21 جنوری 2025
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کی صبح تہران کے حسینیۂ امام خمینی میں منعقدہ ملکی پروڈکشن کی توانائیوں کی نمائش کا معائنہ کیا۔
29 جنوری 2024