ہم انسانوں کی مشکل یہ ہے کہ ہم اپنی خطاؤں کو بھلا دیتے ہیں، اصلاح کے لیے لازمی (امور سے) غفلت خود اپنے اندر اصلاح کی طرف سے بے توجہی ہے، اگر غفلت ختم ہوجائے اور اگر عزم و ارادہ وجود میں آجائے تو ہر چیز کی اصلاح ہو جاتی ہے۔ پہلے مرحلے میں، جو تمہیدی مرحلہ اور ہمارے فرائض کا ایک بڑا اور اہم حصہ ہے، ہم خود اپنی اصلاح کرتے ہیں اور یہی بنیادی کام ہے یعنی یہ تمام کام، اپنی اصلاح کا مقدمہ ہیں، یہ تمام کام اپنے آپ سے خدا کو راضی رکھنے کی تمہید ہیں۔ تمام کوششیں اور تمام جد و جہد اسی لیے ہے کہ ہم خدا کو خود سے راضی رکھ سکیں اور خود کو اس کمال تک پہنچا سکیں، جو تخلیق میں ہمارے لیے پیش نظر رکھا گیا ہے۔ امام خامنہ ای 30 اکتوبر 2005
26 نومبر 2025
غفلت وہی چیز ہے کہ جس سے قرآن میں بار بار پرہیز اور گریز پر تاکید کرتے ہوئے ہم کو خبردار کیا گیا ہے۔ سورۂ انبیاء کی آیت 97 میں کہا گيا ہے: ہائے افسوس! ہم اس سے غفلت میں رہے۔ کافر قیامت میں اس طرح فریاد کریں گے: ہم پر وائے ہو، ہم غفلت میں متبلا تھے۔ یہ غفلت بہت بڑی بلا ہے لہذا نافلۂ شب سے متعلق دعاؤں میں سے ایک دعا میں یوں آیا ہے: اے خدا! ہم غفلت سے تیری بارگاہ میں پناہ مانگتے ہیں۔ یعنی غفلت، ذکر کی ضد ہے۔ قرآن بھی ذکر ہے۔ آپ جتنا زیادہ قرآن سے مانوس ہوں گے اتنا ہی زیادہ ذکر انجام پائے گا۔ امام خامنہ ای 3 مارچ 2022
18 اگست 2025
ہمارے عرفانی مآخذ میں وہ چیزیں پائی جاتی ہیں جو سوائے صحیفۂ سجادیہ یا ماثورہ دعاؤں کے انسان کو ہرگز کہیں اور نہیں مل سکتیں۔ یہ معارف، دعا کی زبان میں بیان ہوئے ہیں۔ معرفت کی اس کیفیت اور طبیعت کا تقاضا ہے کہ اسے، اس زبان میں ہی بیان کیا جاسکتا ہے، کسی دوسری زبان میں وہ بات ادا نہیں کی جاسکتی۔ لہذا ہمیں روایات میں اس طرح کے معارف کم ہی نظر آتے ہیں لیکن صحیفہ سجادیہ میں اور دعائے کمیل، مناجات شعبانیہ، دعائے عرفہ امام حسین (علیہ السلام)، دعائے عرفہ امام سجاد (علیہ السلام) اور دعائے ابوحمزہ ثمالی میں اس طرح کی باتیں کثرت سے موجود ہیں، دعاؤں کی طرف سے غافل نہ رہیے، دعائیں پڑھتے رہیے اور دعا بھی کرتے رہیے۔ امام خامنہ ای 9 اکتوبر 2005
9 اپریل 2025
ہم انسانوں کی مشکل یہ ہے کہ ہم اپنی خطاؤں کو بھلا دیتے ہیں، اصلاح کے لیے لازم ( امور سے) غفلت (اور بے توجہی ) خود اپنے اندر اصلاح کی طرف سے بے توجہی ہے، اگر یہ غفلتیں ختم ہوجائیں اور اگر یہ عزم و ارادہ وجود میں آجائے تو ہر چیز کی اصلاح ہو جاتی ہے۔ یہی بنیادی کام ہے یعنی تمام کام، اپنی اصلاح کا مقدمہ ہیں، تمام کام اپنے آپ سے خدا کو راضی رکھنے کی تمہید ہیں۔ امام خامنہ ای 30 اکتوبر 2005
28 نومبر 2024
"یقینا شیطان کا مکر و فریب نہایت کمزور ہے۔" (سورۂ نسا، آیت نمبر 76) یہ قرآن کی آیت ہے لیکن ہم کو غفلت و لاپروائی سے کام نہیں لینا چاہئے۔ ہوشیار رہیں اور خیال رکھیں کہ دشمن کے لئے میدان تیار نہ کریں، اگر ہم غافل ہوئے اور سوگئے تو دشمن اپنا زہر ڈالنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ امام خامنہ ای 12 دسمبر 2018
3 اگست 2024
کسی بھی داخلی مسئلے کو کسی غیر ملکی مسئلے پر منحصر نہیں کرنا چاہیے۔ آپ عالمی سطح پر جو بھی کام کر سکتے ہیں، کیجیے، لیکن ملکی صلاحیت، ملکی طاقت اور ملکی جدت طرازیوں کی طرف سے غفلت نہ کیجیے۔
29 جولائی 2024
جس وقت جناب یونس نے ناامیدی اور تھکن کے تحت ایک قدم اٹھایا اور اپنی قوم کا کوئی جواب نہیں دیا تو اُس وقت خداوند متعال نے اپنے اس پیغمبر کے بارے میں فرمایا کہ ہم سختی سے پیش آئیں گے اور اللہ سختی سے پیش آیا اور بڑی ہی عجیب و غریب سزا میں جناب یونس علیہ السلام کو مبتلا کردیا۔ امام خامنہ ای
20 ستمبر 2023
اگر ہم چوکنا رہے، دشمن کو پہچان لیا، دشمن کے طریقوں کو سمجھ لیا، ہم نے کوشش کی کہ اپنی باتوں میں، اپنے افکار میں، اپنے عمل میں اور اپنے اقدام میں دشمن کی سازش کی مدد نہ کریں تو دشمن کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔ امام خامنہ ای
17 ستمبر 2023