رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ (khamenei.ir) نے رہبر شہید امام خامنہ ای رحمت اللہ علیہ کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لیے تہران آنے والے یمنی وفد کے ایک رکن، یمن کے اہم سیاسی رہنما اور تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد ناصر البخیتی سے ایک مختصر گفتگو کی تھی، جسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
15 اکتوبر 2026
یمن کی مغربی ساحلی پٹی پر رونما ہونے والے حالیہ واقعات نے باب المندب اور بحیرۂ احمر کی صورت حال کو ایک نئے مرحلے میں داخل کر دیا ہے۔ اب یمن کے مغربی ساحل، باب المندب اور بحیرۂ احمر کے اسٹریٹجک جزائر پر انصاراللہ کا مکمل کنٹرول ہے اور اسی چیز نے اس تحریک کی حیثیت کو یمن کی جنگ کے ایک مؤثر فریق سے، دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں سے ایک میں فیصلہ کن طاقت میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس تبدیلی کی اہمیت اس وقت مزید واضح ہو جاتی ہے جب اسے گزشتہ دو برس کے تجربات اور انصاراللہ کی بحری صلاحیت کو محدود کرنے کی امریکا کی براہ راست کوشش کے ساتھ رکھ کر دیکھا جائے۔
21 ستمبر 2026
یمنی قوم اور انصار اللہ کی حکومت نے غزہ کے عوام کی پشت پناہی کرتے ہوئے جو کام کیا وہ واقعی قابل تعریف ہے۔ انھوں نے صیہونی حکومت کی حیاتی شریانوں پر وار کیا، امریکا نے دھمکی دی اور وہ امریکا سے نہیں ڈرے۔ امام خامنہ ای
17 جنوری 2024
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 11 مارچ 2021 کو یوم بعثت پیغمبر اکرم کے موقع پر ٹیلی ویژن سے اپنے خطاب میں، مظلوم یمنی عوام پر سعودی عرب کی بمباری اور ان کے اقتصادی محاصرے میں امریکی حکومت کی مشارکت کا ذکر کیا اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سخت تنقید کی۔
28 اپریل 2021