تمہید طاقتور مظلوم یعنی امام شہید آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی شہادت کے جانکاہ غم کے ان ایام میں، یہ مقالہ ان کی شخصیت کی تعمیر اور اس عظیم المرتبت شہید کی سیاسی و سماجی زندگی اور قیادت میں قرآن کے کردار کے ایک گوشے کو بیان کرنے کے مقصد سے لکھا جا رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ جو اپنی ظاہری زندگی کے آخری لمحے تک قرآن کے ساتھ جیے، قرآن سے ثابت قدمی لی، اپنے عوام کو قرآنی استقامت کی دعوت دی اور اس مزاحمت کو شہادت کے وقت اپنی بند مٹھی سے ظاہر کیا، قرآن کے ساتھ محشور ہوں اور بہشت الہی میں حاملان قرآن کے اعلیٰ مقام پر سکونت اختیار کریں۔
13 اپریل 2026
رحمٰن، وہ عام رحمت الہی ہے جس کا دائرہ تمام موجودات تک پھیلا ہوا ہے لیکن کم عرصے کے لیے۔ رحیم یعنی اللہ کی وہ رحمت جو مومنوں سے مختص ہے اور کسی خاص وقت تک محدود نہیں ہے بلکہ ہمیشہ ہے۔ امام خامنہ ای
9 اپریل 2024
جب تک انسان خود کی طرف متوجہ رہتا ہے وہ دیندار ہوتا ہے لیکن جیسے ہی وہ خود کی طرف سے غافل ہوتا ہے، خود پر سے اپنا اختیار کھو دیتا ہے اور پھر وہ رفتہ رفتہ دین سے باہر نکل جاتا ہے۔ امام خامنہ ای
2 اپریل 2024
اگر انسان میں تقویٰ نہ ہو تو وہ اللہ کے کلام کے ظریف نکات کو نہیں سمجھ سکتا، اگر وہ قرآن کی ظریف اور خوبصورت باتوں کو سمجھنا چاہے تو نہیں سمجھ سکتا۔ امام خامنہ ای
1 اپریل 2024
ان کے دلوں میں تفرقہ اور بکھراؤ ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ وہ ایسے کیوں ہیں؟ یہ اس لیے ہے کہ یہ بےعقل لوگ ہیں۔ وہ جو متحد نہیں ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس عقل نہیں ہے۔ امام خامنہ ای
28 مارچ 2024
دنیا پرستی کی وجہ سے انسان رفتہ رفتہ ایمان سے کفر کی طرف مائل ہونے لگتا ہے اور سماجی عوامل بھی انسان کے اندر اس طرح کے بیمار جذبات کو بڑھا دیتے ہیں۔ امام خامنہ ای
26 مارچ 2024
جب انسان دنیوی نعمتوں کو اللہ کی جانب سے عطا کردہ سمجھے گا تو انھیں غریبوں اور ضرورت مندوں کو عطا کرنے میں شش و پنج میں نہیں پڑے گا۔ امام خامنہ ای
24 مارچ 2024
آپ بہت دیکھتے ہیں ایسے جوانوں کو جو دنیا سے چلے جاتے ہیں۔ تو اس سفر کی منزل یقینی نہیں ہے کہ آپ جو آگے بڑھ رہے ہیں، آپ کا کہاں تک آگے بڑھنا اور کہاں گرنا طے ہے۔ امام خامنہ ای
21 مارچ 2024
کچھ لوگ اللہ کے احکام کے سامنے سر جھکانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ امریکا، اسلامی انقلاب کو ماننے کے لیے کیوں تیار نہیں ہے؟ اس لیے کہ اس کے مفادات خطرے میں پڑ جائيں گے۔ امام خامنہ ای
18 مارچ 2024
اسلام اور دیگر الہی ادیان کبھی بھی اپنے دشمنوں سے اس طرح کا لاتعلقی اور کنارہ کشی والا رویہ نہیں رکھتے۔ تمام انبیاء نے اپنے کٹر دشمنوں کے مقابلے میں اسی طرح کا رویہ اختیار کیا ہے، وہ تلوار اٹھاتے تھے۔ امام خامنہ ای
16 مارچ 2024
دنیا بھر کے کافروں اور دشمنوں کے سبھی مضبوط قلعے تمھارے ایمان، تمھارے اچھے عمل اور تمھارے نظم و ضبط کے مقابلے میں ڈھے جائيں گے، تباہ ہو جائيں گے۔
14 مارچ 2024