آج ہم مسلمانوں کا فریضہ ہے آگاہی حاصل کرنا اور دنیا کو حقائق سے روشناس کرانا۔ بعثت کا مطلب ہے انسان کی نجات اور بشر کی سعادت و کامرانی کے لیے برانگیختہ ہونا۔ بعثت کا مطلب ہے انسانی معاشرے کے اندر نیکی و بھلائی پر استوار نظام کی تشکیل۔ امام خامنہ ای 5 مئی 2016
16 جنوری 2026
آج ہر انسان کے سامنے، چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی رہتا ہو، ایک سوال ہے: جب تمھاری آنکھوں کے سامنے غزہ کے بچے کو قتل کیا جاتا ہے تو تم کیا کر رہے ہو؟ تمھاری خاموشی یا تمھارے ان آنسوؤں کی کیا حیثیت ہے جب تم کوئی قدم نہیں اٹھا رہے ہو؟ تاریخ کبھی بھی ان لوگوں کو معاف نہیں کرے گی جو فلسطین کے امتحان میں فیل ہو گئے ہیں۔
14 جولائی 2025
انتظار فرج یا ظہور کے انتظار کا مطلب یہ ہے کہ مذہب اسلام پر ایمان اور اہلبیت علیہم السلام کے مکتب پر یقین رکھنے والا انسانی زندگي کی الجھی ہوئی گرہ اور مشکل کو جانتا ہو۔ اسے انتظار ہے کہ انسان کے کام میں جو گرہ پڑی ہوئي ہے، وہ کھل جائے اور رکاوٹ برطرف ہو جائے، مسئلہ ہمارے اور آپ کے ذاتی کاموں میں رکاوٹ کا نہیں ہے۔ امام زمانہ علیہ السلام پوری بشریت کی مشکلات برطرف کرنے کے لیے ظہور کریں گے اور تمام انسانوں کو پریشانی سے نجات دیں گے، انسانی معاشرے کو رہائی عطا کریں گے بلکہ انسان کی آئندہ تاریخ کو نجات بخشیں گے۔ امام خامنہ ای 17 اگست 2008
27 جون 2025
آج انسان کا ذہن یہ جاننے، سمجھنے اور یقین کرنے کے لیے تیار ہے کہ ایک عظیم انسان آئے گا اور انسانیت کو ظلم و ستم سے نجات دلائے گا۔ یہ وہی چیز ہے جس کا وعدہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ذریعے قرآن مجید میں کیا گيا ہے۔ "اور وہ ان پر سے سنگین بوجھ اتارتا اور بندشیں کھولتا ہے۔" سورۂ اعراف، آيت 157 امام خامنہ ای 24/11/1999
31 اگست 2024
اگر مسلمان اپنی اصلاح کر لیں اور بشریت کے سامنے اسلام کا اصلی اور حقیقی نمونہ پیش کریں تو انسانیت اسلام کی گرویدہ ہو جائے گی۔ امام خامنہ ای
12 فروری 2024
8 فروری 2024
نہایت اہم اور منفعت بخش ایٹمی سائنس کو اگر جاہ طلبی کی غلط ثقافت کا ساتھ مل جاتا ہے تو اس کا نتیجہ ایٹم بم کی شکل میں سامنے آتا ہے اور ساری دنیا و انسانیت کے لئے خطرہ بن جاتی ہے۔ ~امام خامنہ ای 9 اکتوبر 2019
11 نومبر 2019