امریکا سے نہیں ڈرنا چاہیے اور ایرانی قوم نہیں ڈرتی۔ قوم کے سبھی طبقوں میں شجاعت کی جو یہ روح، اللہ پر توکل اور جوش و جذبہ ہے، اس سے یہ قوم فتحیاب ہوگی، اپنے اہداف حاصل کرے گی اور دشمنوں کو جھکا کر رہے گی۔ کوئی بھی دشمن، ایرانی قوم کو اس راہ پر چلنے سے نہیں روک سکتا، جو اسلام نے اس کے سامنے رکھی ہے۔ بس یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ علی ابن ابی طالب کی طرح دشمن کی کثرت سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ امام خامنہ ای 19 جنوری 1992
11 مارچ 2026
22 بہمن کا دن ایرانی قوم کی طاقت و عظمت کے مظاہرے کا دن ہے۔ امام خامنہ ای 9 فروری 2026
15 فروری 2026
اسلامی جمہوریہ اور ایران کی عزیز قوم نے اپنی طاقت، اپنا عزم و ارادہ، اپنی استقامت اور اپنی صلاحیتیں دنیا والوں کو دکھا دیں۔ انھوں نے قریب سے اسلامی جمہوریہ کی طاقت کو محسوس کیا۔
30 جولائی 2025
رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ 16 جولائی 2025 کی صبح عدلیہ کے سربراہ، اعلی عہدیداران اور پورے ملک کی اعلی عدالتوں کے ججوں سے ملاقات میں حالیہ مسلط کردہ جنگ میں ایرانی قوم کے عظیم کارنامے کو سراہتے ہوئے جارحین کے اندازوں اور سازشوں کے ناکام ہو جانے کا ذکر کیا۔
16 جولائی 2025
ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امن کے لیے طاقت کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ امریکا نے کب، امن کے لیے طاقت کا استعمال کیا ہے؟ امام خامنہ ای 17 مئی 2025
18 مئی 2025
بعض لوگ مختلف تجزیوں میں، مسئلے کو عجیب و غریب طرح سے سمجھتے ہوئے یہ سوچتے ہیں کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ملک، سلامتی میں رہے تو ہمیں بڑی طاقتوں کو ناراض کرنے والے وسائل کے قریب نہیں جانا چاہیے؛ مثال کے طور پر "کیا ضروری ہے کہ ہمارے پاس فلاں رینج کا میزائیل ہو کہ وہ لوگ حساس ہو جائيں!" وہ سوچتے ہیں کہ اس طرح، اس شکل میں وہ ملک کی سلامتی کو فراہم کر سکتے ہیں، مطلب یہ کہ دراصل وہ یوں سوچتے ہیں کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ملک پرامن رہے تو کمزور رہیے، اپنے لیے طاقت کے وسائل فراہم نہ کیجیے، بعض لوگ اسی طرح سے سوچتے ہیں؛ یہ غلط ہے۔
31 اکتوبر 2024
سیکورٹی یقینی بنانے کا راستہ طاقت ہے۔ ہم ایرانی قوم اور ملک کے ذمہ داران کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے۔ مضبوط ایران ہی خود کا دفاع کر سکتا ہے، اپنی سلامتی اور پیشرفت کو یقینی بنا سکتا ہے، اس پیشرفت اور طاقت کی برکت سے دوسروں کی بھی مدد کر سکتا ہے۔
28 اکتوبر 2024
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار 27 اکتوبر 2024 کو ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعض شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
27 اکتوبر 2024
یہ ایران کو نہیں جانتے، ایران کے جوانوں کو نہیں جانتے، ایرانی قوم کو نہیں جانتے۔ ابھی وہ ایرانی قوم کی طاقت، توانائي، جدت عمل اور عزم کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکے ہیں۔ یہ بات ہمیں انھیں سمجھانی ہوگي۔
27 اکتوبر 2024
حج نے اسلام کے انسانی وسائل کی وسعت اور اس کے روحانی پہلو کی طاقت کو اپنوں اور غیروں کے سامنے نمایاں کر دیا ہے۔ امام خامنہ ای کے پیغام حج 2024 سے ماخوذ 11 جون 2024
15 جون 2024