معنوی اور الہی مرتبوں کے حصول میں عورت اور مرد کے درمیان کوئي فرق نہیں ہے۔ خداوند عالم تاریخ میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا جیسی خاتون کی آفرینش کرتا ہے کہ ایک حدیث کے مطابق " نَحْنُ حُجَجُ اللّہِ عَلَي خَلْقِہِ وَ جَدَّتُنا فاطِمَۃُ حُجَّۃٌ عَلَينا" فاطمہ زہرا، حجت خدا کی حجت ہیں، اماموں کی امام ہیں؛ کیا اس سے بڑھ کر کوئي شخصیت ہو سکتی ہے؟ امام خامنہ ای 1 مئي 2013
2 دسمبر 2024
ایک خاتون کو اگر گھریلو ماحول میں محترم سمجھا جانے لگے تو معاشرے کی مشکلات کا ایک بڑا اہم حصہ حل ہو جائے گا۔ ایسی عادت بنالیں کہ بچے ماں کے ہاتھوں کا بوسہ ضرور لیا کریں، اسلام یہی چاہتا ہے۔ یہ احترام ہونا چاہیے۔ امام خامنہ ای 11 جون 2013
5 اگست 2024