رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 11 دسمبر 2025 کو ولادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر ذاکرین و شعرا و مداحان اہل بیت سے ملاقات میں حضرت صدیقہ طاہرہ کی شخصیت پر گفتگو کی۔ آپ نے تشہیراتی اور میڈیا جنگ کے تعلق سے کچھ ہدایات دیں۔ (1)
11 دسمبر 2025
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں ہونے والی مجلس میں شریک بعض لوگوں کے خیالات
26 نومبر 2025
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں منگل کے روز اس سلسلے کی آخری مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں کئی ہزار عزاداروں نے شرکت کی۔
25 نومبر 2025
بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں منگل 25 نومبر 2025 کو مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت سے ایک مجلس منعقد ہوئی جو اس سلسلے کی پانچویں اور آخری مجلس تھی۔
25 نومبر 2025
دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی شام کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں پیر 24 نومبر 2025 کی رات رہبر انقلاب اسلامی اور مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت سے ایک مجلس منعقد ہوئی جو اس سلسلے کی چوتھی مجلس تھی۔
24 نومبر 2025
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی شام کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس عزا پیر کی رات منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
24 نومبر 2025
اگر آپ دیکھتے ہیں کہ خداوند عالم نے آپ کے خمیر کو اعلیٰ قرار دیا ہے تو وہ اس لیے ہے کہ وہ جانتا تھا کہ یہ ہستی عالم مادہ میں، بشری دنیا میں، امتحان میں سرخرو رہے گی۔ امتحنک اللہ الذی خلقک قبل ان یخلقک فوجدک لما امتحنک صابرۃ (خالق کائنات نے آپ کی خلقت سے قبل آپ کا امتحان لیا اور اس میں آپ کو صابرہ پایا۔) بات یہ ہے۔ اگر خداوند عالم اس ہستی کے خمیر کی تیاری میں خاص لطف سے کام لیتا بھی ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ جانتا ہے کہ وہ کس طرح امتحان میں کامیاب ہوگی۔ ورنہ بہت سے لوگ ہیں جن کا خمیر اچھا تھا لیکن کیا ان میں سے ہر ایک امتحان میں کامیاب رہا؟ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کا یہ حصہ وہی ہے جس کی ہمیں اپنی نجات کے لیے ضرورت ہے۔ امام خامنہ ای 24 نومبر 1994
24 نومبر 2025
اسلام، حضرت فاطمہ کو عورت کے آئیڈیل کے طور پر پیش کرتا ہے۔ وہ ان کی ظاہری زندگي، وہ ان کا جہاد، وہ ان کی جدوجہد، وہ ان کا علم، وہ ان کی تقریر، وہ ان کی ملکوتی شخصیت، وہ ان کی روحانیت کی درخشندگی، المختصر وہ ان کا امیر المومنین اور پیغمبر کے ہم وزن اور ہم پلہ ہونا۔ امام خامنہ ای 16 جنوری 1990
24 نومبر 2025
اسلام کی نظر میں عورت کے تشخص کا جامع روڈ میپ یہ ہے؛ اچھی ماں، اچھی زوجہ، اللہ کی راہ کی مجاہد اور ساتھ ہی خاتون خانہ، گھر چلانے والی اور اسی کے ساتھ عابد اور خداوند عالم کی کنیز۔ امام خامنہ ای 3 فروری 2021
24 نومبر 2025
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بظاہر ایک انسان اور ایک خاتون ہیں اور وہ بھی جوان خاتون لیکن بباطن وہ ایک عظیم حقیقت، ایک درخشاں نور الہی، اللہ کی ایک صالح کنیز اور ایک ممتاز اور برگزیدہ انسان ہیں۔ امام خامنہ ای 16 جنوری 1990
23 نومبر 2025
ایام فاطمیہ کی دوسری شب کی مجلس میں "اسرائیل مردہ باد" کے فلک شگاف نعرے۔
23 نومبر 2025
دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔دوسری شب کی مجلس رہبر انقلاب اسلامی اور مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت سے ہفتہ کی رات منعقد ہوئی۔
22 نومبر 2025