تاریخ کی امید، مہدئ موعود کے بارے میں وہ بات کہی گئي ہے جو کسی بھی پیغمبر، ولئ خدا اور امام کے بارے میں نہیں کہی گئي اور وہ بات یہ ہے کہ وہ "زمین کو عدل و انصاف سے ایسے بھر دیں گے جیسے وہ ظلم و جور سے بھری ہوگي۔" کسی بھی پیغمبر کے بارے میں ایسی بات نہیں کہی گئي ہے۔ خداوند عالم نے یہ عظیم فضیلت انھی سے مختص کی ہے، صرف انھیں کے لیے یہ بات کہی گئی ہے۔ امام خامنہ ای 2/6/2015
31 جنوری 2025
پیغمبر اکرم کا وجود، کہکشاں جیسا ہے۔ ان میں فضیلت کے ہزاروں درخشاں نقطے پائے جاتے ہیں۔ پیغمبر اکرم جیسی بے نظیر شخصیت کی زندگي، تاریخ اسلام کے ہر دور کے لیے ایک نمونۂ عمل اور درس ہے، ایک دائمی آئیڈیل ہے۔ امام خامنہ ای
2 اکتوبر 2023