امام مہدی ارواحنا فداہ دنیا کے ظالموں کا گریبان پکڑیں گے اور ظلم کے محلوں کو تباہ کر دیں گے۔
14 فروری 2025
تمام مسلمان، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور اولیائے خدا سے مروی معتبر احادیث کی بنیاد پر مہدئ موعود کی حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں لیکن یہ حقیقت، عالم اسلام میں کہیں بھی ہماری قوم اور شیعوں کی طرح اتنی نمایاں نہیں ہے اور اس کا ایسا درخشاں چہرہ اور ایسی دھڑکتی ہوئي اور پرامید روح بھی کہیں اور نظر نہیں آتی۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنی متواتر روایات کی برکت سے، مہدئ موعود کو ان کی خصوصیات کے ساتھ پہچانتے ہیں۔ امام خامنہ ای 9/12/1992
14 فروری 2025
آخری زمانے میں دنیا کے نجات دہندہ کے بارے میں تمام ادیان ابراہیمی میں اتفاق رائے ہے۔
13 فروری 2025
مہدئ موعود کے منتظروں کا انتظار پہلے مرحلے میں انصاف کے قیام کا انتظار ہے۔
12 فروری 2025
حضرت مہدئ موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی حکومت، حقیقی معنی میں ایک عوامی حکومت ہے۔ مطلب یہ کہ وہ لوگوں کے ایمان، عزم اور تعاون پر مبنی ہوگي۔ امام زمانہ، اکیلے ہی دنیا کو عدل و انصاف سے نہیں بھر دیں گے، وہ مومنین کی مدد اور ان کے سہارے سے پوری دنیا میں عدل الہی کو قائم کریں گے اور وہ ایک سو فیصدی عوامی حکومت تشکیل دیں گے۔ امام خامنہ ای 22/10/2002
20 دسمبر 2024