25 مارچ 2026
رہبر انقلاب اسلامی نے 22 بہمن (11 فروری) کو اسلامی انقلاب کی سینتالیسیوں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں نکالی گئی ریلیوں میں عوام کی دسیوں لاکھ کی تعداد میں پرجوش شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام حسب ذیل ہے:
12 فروری 2026
آپ نے ایران کو سربلند اور دشمن کو مایوس کر دیا۔ آپ میں سے ایک کو دل کی گہرائی سے میرا سلام و درود
12 فروری 2026
دشمن کو مایوس کیجیے۔ جب تک دشمن مایوس نہیں ہوگا، تب تک قوم آلام و تکالیف کا سامنا کرتی رہے گی۔ دشمن کو مایوس کر دینا چاہیے۔
9 فروری 2026
زبردست اور فولادی عزم سے مملو ان ریلیوں نے غیر ملکی دشمنوں کی اس سازش کو ناکام بنا دیا جسے ملک کے اندر ان کے ایجنٹوں کے ذریعے عملی جامہ پہنایا جا رہا تھا۔
13 جنوری 2026
پیغمبر اسلام کی بعثت کا ایک بہت ہی اہم خزانہ، جس کی طرف افسوس کہ زیادہ توجہ نہیں دی جاتی، اپنے بدخواہوں کے مقابل اٹل اور ناقابل رسوخ ہونا ہے۔ جس کا ذکر اس آیت "اشداء على الكفار" (وہ کافروں پر سخت ہیں ... سورۂ فتح، آیت 29) میں موجود ہے، "اشداء" عمل میں سختی کے معنی میں نہیں ہے، اشداء یعنی سخت ہونا، مضبوط و مستحکم ہونا، ناقابل رسوخ ہونا، اشداء کا یہ مطلب ہے۔ "اشداء على الكفار" یعنی کفار کو اجازت نہ دیں کہ وہ معاشرے میں اثر و رسوخ پیدا کریں۔ دشمن کے نفوذ کا مطلب اغیار اور بدخواہ قوتوں کے اثر و رسوخ کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا خود اپنے ملک و معاشرے میں کوئی اختیار نہ رہے۔ امام خامنہ ای 18 فروری 2023
5 جنوری 2026
ہماری سائنسی پیشرفت، ٹیکنالوجی کی پیشرفت ترقی، سروسز کے میدانوں میں پیشرفت، کھیل کے میدان میں پیشرفت، دشمن یہ سب دیکھ نہیں سکتا۔
21 اکتوبر 2025
دشمن جب محسوس کرتا کہ آپ کمزور ہیں تو یہ احساس اسے حملے پر اکساتا ہے اور جب وہ محسوس کرتا ہے کہ آپ طاقتور ہیں تو اگر وہ حملے کا ارادہ رکھتا بھی ہے تو نظر ثانی پر مجبور ہوجاتا ہے۔ لہذا خداوند متعال فرماتا ہے: تاکہ تم اس (جنگی تیاری) سے خدا کے دشمن اور اپنے دشمن کو خوفزدہ کر سکو۔ (سورۂ انفال، آیت 60) یہ تیاری اور آمادگي جس پر قرآن مجید میں زور دیا گیا ہے، ملک میں امن و سلامتی کا قیام ہے۔ اسی لیے آپ دیکھتے ہیں ایک مدت تک امریکی بار بار کہا کرتے تھے: فوجی (کارروائی کا) آپشن میز پر ہے۔ اب کافی عرصے سے یہ بات دوہرائي نہیں جاتی۔ یہ بات بے وزن اور بے وقعت ہو گئی ہے، وہ جانتے ہیں کہ یہ بات بے معنیٰ ہو چکی ہے۔ یہ آپ کی توانائیوں کے سبب ہے۔ امام خامنہ ای 17 اگست 2023
8 ستمبر 2025
ایرانی قوم نے (اس جنگ میں) جو عظیم کامیابیاں حاصل کیں، جن کا اعتراف آج دنیا والے بھی کر رہے ہیں، ان کے علاوہ اسلامی جمہوریہ نے اور ایران کی عزیز قوم اپنی طاقت، اپنا عزم و ارادہ، اپنی استقامت اور اپنی صلاحیتیں بھی دنیا کو دکھا دیں۔
29 جولائی 2025
مجرم امریکا جس چیز کا مخالف ہے وہ یہی آپ کا دین اور علم و سائنس ہے۔ وہ آپ کے دین کے مخالف ہیں، وہ لوگوں کے اس وسیع ایمان سے دشمنی رکھتے ہیں۔
29 جولائی 2025
چونکہ (میدان میں) لوگوں کی موجودگی بےحد اہم ہے آپ دیکھ رہے ہیں چھوٹے بڑے تمام شیاطین لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔ مسلسل معاشرے کی ذہنیت کی گہرائیوں تک کوئی نہ کوئی بات اتارتے رہنا ان کا مشغلہ بن گیا ہے، گمراہ کرتے رہتے ہیں۔ (ابلیس نے کہا تھا:) یقیناً میں سب کو گمراہ کروں گا۔ (سورۂ حجر، آیت 39) تاکہ لوگوں کو، ان کے ایمان، ان کے اعتقاد، ان کی امید اور ان کی خود اعتمادی ختم کردیں اور انھیں مایوس بنادیں۔ یہ وہ کام ہیں جو دشمن کررہے ہیں۔ امام خامنہ ای 10 مارچ 2023
30 جون 2025
ہائبرڈ جنگ میں فوجی حملے نہیں کیے جاتے بلکہ مذہبی اور سیاسی اعتقادات پر حملے ہوتے ہیں، یہ جو سورۂ "النَّاس" میں کہتے ہیں: اے اللہ میں تجھ سے پناہ چاہتا ہوں بار بار وسوسہ ڈالنے والے، بار بار پسپا ہونے والے کے شر سے۔ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔ خواہ وہ جِنوں میں سے ہوں یا انسانوں میں سے۔ اس میں "خَنّاس" یہی غیر ملکی پروپگنڈہ مشینریاں اور ان کی باتوں کو دہرانے والے اندرونی عناصر، وسوسے پیدا کرتے ہیں کہ حقائق کو الٹ پلٹ کر دکھائیں اور ان کا مقصد ایک قوم کے عزم کو کمزور کردینا ہے۔ ان کا ہدف قوم کی امیدوں اور آرزوؤں کو کچل دینا ہے۔ امام خامنہ ای 21 مارچ 2023
26 مئی 2025