میاں بیوی جس وقت گھر میں آتے ہیں تو ان کا دل چاہتا ہے کہ گھر ان کو آرام و سکون، امن و امان اور راحت و آسودگی کا احساس عطا کرے، دونوں ایک دوسرے سے توقع رکھتے ہیں کہ کاش ماحول کو شاد و شاداب، زندگی کے لائق اور تھکن دور کردینے کے قابل بنادیں، یہ توقع بالکل بجا ہے، بےجا نہیں ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے اس طرح کی توقع رکھیں۔ میاں بیوی کو ایک دوسرے کے لیے آرام و سکون کا ذریعہ ہونا چاہیے، آپ دونوں افراد کے لیے گھر امن و امان اور راحت و سکون کا مقام ہونا چاہیے۔ امام خامنہ ای 09 جون 2004
10 مئی 2025
مہدویت کے اس عقیدے میں کچھ خصوصیات ہیں جو کسی بھی قوم کے لیے رگوں میں خون اور جسم میں روح کی طرح ہیں۔ ان میں سے ایک امید ہے۔ کبھی کبھی منہ زور اور طاقتور ہاتھ، کمزور اقوام کو ایسے مقام پر پہنچا دیتے ہیں کہ وہ امید کا دامن چھوڑ دیتی ہیں۔ مہدویت کا عقیدہ، دلوں میں امید کو زندہ کرتا ہے۔ وہ انسان کبھی بھی مایوس نہیں ہوتا، جو مہدویت پر عقیدہ رکھتا ہے۔ امام خامنہ ای 16/12/1997
18 اپریل 2025