KHAMENEI.IR
فارسی English Français Español Русский हिंदी Azəri العربية اردو

Jul, 28, 2026

besmellah
KHAMENEI.IR
  • پہلا صفحہ
  • |
  • خبریں
  • |
  • خطاب
    • تقاریر
    • اقتباسات
    • شرح احادیث
    • خطوط و پیغامات
    • فرمان
  • |
  • ملٹی میڈیا
    • پوسٹر
    • تصویری رپورٹ
    • انفوگراف
    • ویڈیو
    • آڈیو
    • ریلز
    • ویڈیو تجزیہ
  • |
  • فورم
    • مقالات
    • انٹرویو
  • |
  • نگارش
    • امام خمینی
    • کتب
  • |
  • فکر و نظر
    • ماضی کی یاد
    • سوانح زندگی
  • |
  • استفتائات و جوابات
  • |
KHAMENEI.IR
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
    • تقاریر
    • اقتباسات
    • شرح احادیث
    • خطوط و پیغامات
    • فرمان
    • پوسٹر
    • تصویری رپورٹ
    • انفوگراف
    • ویڈیو
    • آڈیو
    • ریلز
    • ویڈیو تجزیہ
    • مقالات
    • انٹرویو
    • امام خمینی
    • کتب
    • ماضی کی یاد
    • سوانح زندگی
  • استفتائات و جوابات

ٹیگز: اسلامی گھرانہ

اسلامی گھرانہ: انسانی ارتقا کے سفر میں مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں

انسان کا مرد یا عورت ہونا ایک ثانوی مسئلہ ہے، ایک عارضی بات ہے جو صرف زندگی کے امور میں معنی و مفہوم پیدا کرتی ہے اور انسانی کمال و ارتقا کےاصل سفر میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہاں تک کہ ان کے کام بھی ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ اُس جوان کی مجاہدت و قربانی کا ثواب، جو اپنی جان ہتھیلی پر لیے میدان جنگ میں گیا ہو، اس کی بیوی کو دیا جاتا ہے کیونکہ بیوی کے کام کی زحمت و مشقت بھی اس سے کم نہیں ہے۔ ہم اگر چاہتے ہیں کہ یہ مرد معاشرے میں ایک مفید و کارآمد شخص ثابت ہو تو اس عورت کو بھی گھر کے اندر ایک اچھی بیوی ثابت ہونا پڑے گا ورنہ یہ چیز ممکن نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 4 جنوری 2012

14 فروری 2026

اسلامی گھرانہ: عورت مخالف حربے کامیاب نہیں ہوں گے

جب تک خدیجۂ کبریٰ، فاطمۂ زہرا اور زینب کبریٰ جیسی درخشاں شخصیات ہیں، تب تک خواتین مخالف قدیم و جدید حربے ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔ ہماری ہزاروں کربلائی خواتین نے نہ صرف ظاہری ظلم و ستم کی سیاہ لکیروں کو درہم برہم کردیا ہے بلکہ خواتین پر کیے جانے والے ماڈرن مظالم کو ذلیل و رسوا اور بے آبرو کرکے رکھ دیا ہے اور بتا دیا ہے کہ خواتین کی الہی عظمت و کرامت، عورت کے حقوق میں وہ عظیم ترین حق ہے، جس سے ماڈرن دنیا ہرگز آشنا نہیں ہے اور اب اس سے آشنائی کا وقت آچکا ہے۔ امام خامنہ ای 6 مارچ 2013

7 فروری 2026

اسلامی گھرانہ: شوہر و زوجہ کو ایک دوسرے کی اہانت کا حق نہیں

 ظلم، امتیازی سلوک، توہین ہر حال میں غلط ہے۔ اگر آپ دنیا کے سب سے اچھے مرد ہوں اور آپ کی زوجہ مثال کے طور پر تعلیم اور معلومات کے لحاظ سے ایک کم تعلیم یافتہ خاتون ہو یا ایک نچلے طبقے کے گھرانے سے تعلق رکھتی ہو، تب بھی آپ کو اس پر ذرہ برابر بھی ظلم کرنے یا اس کی تھوڑی سی بھی توہین کرنے کا حق نہیں ہے، زوجہ وہی زوجہ ہے ابد تک کے لیے۔ شوہر کو زوجہ کی ذرہ برابر بھی توہین کا حق نہیں ہے۔ عورت کو بھی شوہر کی اہانت کا حق نہیں ہے۔ کبھی خاتون ایک پڑھی لکھی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ عورت ہوتی ہے جس کی شادی مثال کے طور پر ایک مزدور سے ہوئي ہے۔ اسے بھی شوہر کی توہین و تذلیل کا حق نہیں ہے۔ مرد بہرحال اس کے لیے سہارا ہے۔ اسے اسی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ ​امام خامنہ ای 21 فروری 2000

31 جنوری 2026

اسلامی گھرانہ: بروقت شادی ہو تو اسلام کی نظر میں زیادہ پسندیدہ ہے

شادی کی عمر کا مسئلہ بھی، جس پر اسلامی کتابوں میں زور دیا گیا ہے کہ شادی کی عمر کہیں بہت زیادہ نہ ہوجائے اور جوانوں کو جلدی شادی کرلینی چاہیے، جنسی کشش کے خطرے سے حفاظت کی وجہ سے ہے۔ البتہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بچوں کی شادی کر دی جائے، جیسا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں، جی نہیں، نوجوان اور جوان لڑکے اور لڑکیاں، مرد اور عورت جہاں تک ہو سکے بروقت شادی کرلیں تو یہ اسلام کی نظر میں زیادہ پسندیدہ ہے، خود ان کے لیے بھی یقیناً بہت بہتر ہے اور معاشرے کے لیے بھی بہت اچھا ہے۔ امام خامنہ ای 27 دسمبر 2023

24 جنوری 2026

اسلامی گھرانہ: شوہر اور زوجہ کی محبت، عورت کے مسائل کو کم کر دیتی ہے

اگر گھرانے میں عورت کو نفسیاتی اور اخلاقی تحفظ حاصل ہو، سکون اور اطمینان ہو تو حقیقت میں شوہر اس کے لیے لباس سمجھا جاتا ہے جیسا کہ وہ شوہر کے لیے لباس ہے اور جیسا کہ قرآن مجید نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے درمیان محبت، مودت اور رحمت رہے اور اگر گھرانے میں "لھنّ مثل الذی علیھنّ" (عورتوں کے بھی ویسے ہی حقوق ہیں جیسے مردوں کے ہیں۔ سورۂ بقرہ، آيت 228) کی پابندی کی جائے تو پھر  گھر سے باہر کے مسائل عورت کے لیے قابل برداشت ہو جائیں گے اور وہ انھیں کنٹرول کر لے گي۔ اگر عورت، اپنے گھر میں اپنے اصل محاذ پر اپنے مسائل کو کم کر سکے تو یقینی طور پر وہ سماجی سطح پر بھی یہ کام کر سکے گي۔ امام خامنہ ای 4/1/2012

17 جنوری 2026

اسلامی گھرانہ: گھر کے ماحول سے انسان کا تشخص پیدا ہوتا ہے

اگر نسلیں، اپنے ذہنی اور فکری نتائج بعد کی نسلوں تک منتقل کرنا چاہتی ہیں اور معاشرہ اپنے ماضی سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو یہ صرف گھر اور خاندان کے ساتھ ممکن ہے۔ گھر کے ماحول میں ہی سب سے پہلے ایک انسان کی پوری شخصیت اس معاشرے کی تہذیبی بنیادوں پر شکل اختیار کر تی ہے اور یہ ماں باپ ہی ہیں جو بالواسطہ طور پر کسی بھی قسم کے تصنع کے بغیر بالکل قدرتی انداز میں انسان کے ذہن وفکر و عمل پر اثر مرتب کرتے اور اپنی معلومات، عقائد اور مقدسات وغیرہ اپنے بعد کی نسلوں تک منتقل کرتے ہیں۔ امام خامنہ ای 4 جنوری 2001

10 جنوری 2026

اسلامی گھرانہ: شوہر اور زوجہ ایک دوسرے کی سعادت میں مدد کریں

بہت سی بیویاں ہیں جو اپنے شوہروں کو جنتی بنا دیتی ہیں اور بہت سے شوہر ہیں جو اپنی بیوی کو حقیقی معنی میں سعادتمند کردیتے ہیں اور اس کا الٹا بھی ہے ممکن ہے (شادی سے پہلے) مرد اچھے ہوں اور ان کی بیویاں ان کو جہنمی بنا دیں۔ یا بیویاں اچھی رہی ہوں کہ جن کو ان کے شوہروں نے جہنمی بنا دیا ہو۔ چنانچہ اگر شوہر اور زوجہ دونوں اس بات پر توجہ دیں تو وہ اچھی نصیحتوں کے ذریعے اور اچھے باہمی تعاون سےگھر کے اندر دین و اخلاق کی باتیں کرکے اور وہ بھی زبانی باتوں کے ذریعے نہیں بلکہ اپنے عمل وکردار کے ذریعے ایک دوسرے کی مدد کریں۔ ایسی صورت میں زندگی واقعی مکمل اور خوبصورت ہوجائے گی۔ امام خامنہ ای 2 مارچ 1999

3 جنوری 2026

اسلامی گھرانہ: خانہ داری کو حقیر سمجھنا گناہ ہے

عورت کی ایک اہم ترین ذمہ داری گھر کی خانہ داری ہے۔ سبھی جانتے ہیں کہ میرا یہ ماننا نہیں ہے کہ عورتوں کو سیاسی اور سماجی کاموں سے دور رہنا چاہیے، نہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر اس کے معنی یہ لیے جائيں کہ ہم "خانہ داری" کو حقارت کی نگاہ سے دیکھنے لگیں تو یہ گناہ ہوگا۔ خانہ داری، ایک کام ہے، بڑا کام ہے، اہم ترین و حساس ترین کام ہے، مستقبل ساز کام ہے۔ افزائش نسل ایک عظیم مجاہدت ہے۔ امام خامنہ ای 1 مئی 2013

27 دسمبر 2025

اسلامی گھرانہ: شادی کو آسان بنائيے

میں پورے ملک کے تمام لوگوں سے تاکید کرتا ہوں کہ شادیوں کو آسان بنائيں۔ بعض ہیں جو شادی کو مشکل بنا دیتے ہیں۔ مہر کی بھاری رقم اور جہیز کی بھاری (اور لمبی چوڑی) فہرست، شادی کو مشکل بناتی ہے۔ لڑکوں کے گھر والے بھاری جہیز کی توقع رکھتے ہیں اور لڑکیوں کے گھر والے ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی جہیز، استقبال (بارات) اور عقد و رخصتی کی محفلوں کو زیادہ سے زیادہ رنگین کردیتے ہیں!! کیوں؟ آپ جانتے ہیں کہ اس کا اثر کیا ہوتا ہے؟ اس کا اثر یہ ہے کہ لڑکیاں اور لڑکے بغیر شادی کے (کنوارے) گھر میں پڑے رہتے ہیں کوئی شادی کا نام لینے کی جرات نہیں کرتا۔ امام خامنہ ای 23 نومبر 1994

29 نومبر 2025

اسلامی گھرانہ: کرداروں میں تبدیلی غلط ہے

کبھی ایسا ہوتا ہے کہ مرد کو گھر میں عورت کا کردار مل جاتا ہے اور عورت، مطلق العنان حاکم بن جاتی ہے۔ وہ مرد پر حکم چلاتی ہے، اس سے کہتی ہے کہ یہ کام کرو اور وہ کام نہ کرو اور مرد بھی دست بستہ سر جھکا دیتا ہے۔ یہ مرد وہ نہیں ہوسکتا جس پر عورت تکیہ کر سکے، عورت اچھے سہارے کو پسند کرتی ہے۔ دوسری جانب بعض اوقات مرد بھی کچھ چیزیں عورت پر تھوپ دیتا ہے جیسے (گھر کی) تمام خریداری، کام کاج اور آنے جانے والوں سے بات چیت کرنا اور مسائل کا نپٹانا عورت کے ذمے ڈال دیتا ہے۔ گھرانے کے کرداروں میں تبدیلی کا نقصان کے علاوہ کوئی اور نتیجہ نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 12 مارچ 2000

22 نومبر 2025

اسلامی گھرانہ: اسلام میں میاں بیوی کے فرائض متوازن ہیں

ایک دوسر ے کی نسبت شوہر و زوجہ کے باہمی فرائض مختلف ہیں لیکن ان میں توازن پایا جاتا ہے۔ خداوند عالم قرآن میں سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 288 میں ارشاد فرماتا ہے: اور دستورِ شریعت کے مطابق عورتوں کے کچھ حقوق ہیں جس طرح کہ مردوں کے حقوق ہیں۔ جس مقدار میں حق ان (بیویوں) کا ہے اسی مقدار میں حق ان کے مد مقابل (شوہروں) کا ہے یعنی جتنی ایک بات حق کے طور پر ان (خواتین) سے تعلق رکھتی ہے اتنی ہی ایک بات فریق مقابل سے بھی تعلق رکھتی ہے مطلب یہ ہے کہ اُن کے بھی کندھوں پر اتنی ہی ذمہ داری ہے۔ یعنی کسی پر جو بھی ذمہ داری ڈالی گئی ہے اس کے بدلے میں اسے ایک حق بھی دیا گیا ہے۔ جسے بھی جو  امتیاز دیا گیا ہے اس کے مقابلے میں ایک ذمہ داری بھی رکھی گئي ہے؛ ایک مکمل توازن۔ امام خامنہ ای 2 جنوری 2023

15 نومبر 2025

اسلامی گھرانہ: بیوی کا کردار عشق و سکون کا ہے

گھرانے میں عورت، کبھی بیوی کے کردار میں سامنے آتی ہے، کبھی ماں کے کردار میں سامنے آتی ہے۔ ان میں سے ہر ایک کی اپنی خصوصیات ہیں، بیوی کے کردار میں عورت سب سے پہلے آرام و سکون کا مظہر ہے کیونکہ زندگی تلاطم اور الجھنوں سے بھری ہوئي ہے۔ مرد اس دریائے زندگی میں کام کاج کی مشغولیت اور پریشانیوں سے الجھا ہوتا ہے۔ وہ جب گھر آتا ہے تو اسے آرام و سکون کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ اطمینان اور راحت چاہتا ہے۔ یہ چین اور سکون گھر میں بیوی پیدا کرتی ہے۔ مرد عورت کے پہلو میں آرام و سکون کا احساس کرے۔ عورت آرام وسکون کا سرچشمہ ہے ۔ عورت، بیوی کی حیثیت سے مکمل عشق اور آرام و سکون ہے۔ امام خامنہ ای 2 فروری 2023

8 نومبر 2025

...

جنگی بیڑہ خطرناک چیز ہے لیکن اس سے بھی زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہے جو اس بیڑے کو سمندر کی تہہ میں پہنچا سکتا ہے۔

17/02/2026

خبریں
خطاب
  • تقاریر
  • اقتباسات
  • شرح احادیث
  • خطوط و پیغامات
  • فرمان
ملٹی میڈیا
  • پوسٹر
  • فوٹو کوٹ
  • تصویری رپورٹ
  • انفو گراف
  • ویڈیو
  • آڈیو
  • ریلز
  • ویڈیو تجزیہ
فورم
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • امام خمینی
  • کتب
سوانح حیات
  • ماضی کی یاد
استفتائات و جوابات
فکر و نظر
جستار
English
  • Martyr Ayatollah Khamenei was beloved by freedom seekers and free-thinking people around the world
  • Martyr Imam Khamenei: The architect of resistance and steadfastness against imperialism
  • This funeral procession reminded me of Arbaeen walk
Français
  • Le magazine « Le Bon Côté de l'Histoire »
  • Cérémonie commémorative en l'honneur du Guide martyr de la Révolution islamique avec la participation d'ulémas et d'étudiants en sciences religieuses non-iraniens
  • Remerciements au peuple fidèle et cher de l'Irak, qui a orchestré cette procession funèbre grandiose
Español
  • El día que estuve contigo
  • La sepultura purificada del Líder mártir de la Revolución Islámica y de los mártires de su familia
  • Cortejo fúnebre del cuerpo purificado del Líder mártir de la Revolución Islámica en la ciudad santa de Mashhad
Русский
  • Послание великого лидера Исламской революции в связи с похоронами и погребением лидера-мученика Ирана
  • Полное видео церемонии совершения джаназа-намаза над пречистым телом лидера-мученика и телами мучеников его семьи в Мусалла им. Имама Хомейни
  • церемонии совершения джаназа-намаза над пречистым телом лидера-мученика и телами мучеников его семьи
हिंदी
  • इन्ना लिल्लाह, बेशक हम सिर्फ़ अल्लाह ही के लिए हैं।
  • मूल्यहीन, अविश्वसनीय
  • मूल्यहीन, अविश्वसनीय
Azəri
  • İslam İnqilabı Rəhbərinin "İranın şəhid Ağası"nın vida və dəfn mərasimi münasibətilə müraciəti
  • Tehrandakı İmam Xomeyni müsəllasında mücahid şəhid İmamın və şəhid ailəsinin pak cənazəsinə qılınan cənazə namazının tam videosu
  • Mücahid şəhid Ayətullah Əl-Üzma Seyid Əli Xamenei və şəhid ailəsinin pak cənazəsinə qılınan cənazə namazının
العربية
  • بين الذّهب والتراب..
  • إيران والعراق لا يُمكن الفراق
  • مراسم تكريم القائد الشهيد للثورة الإسلامية بحضور علماء وطلاب غير إيرانيين
اردو
  • انّا للّہ، ہم سب اللہ کی ملکیت ہیں
  • قم میں غیر ملکی طلباء کی جانب سے رہبر شہید کی مجلس ترحیم
  • شہید رہبر کی یاد میں غیر ایرانی علماء اور طلباء کی شرکت سے تعزیتی جلسے کا انعقاد

Khamenei.ir کا تمام مواد Creative Commons Attribution 4.0 International License کے تحت ہے۔