شہید خامنہ ای اور ان کا پاک خون سرطانی صیہونی حکومت کو نہیں چھوڑے گاکتاب "خون دلی کہ لعل شد" کے ہوسا زبان میں ترجمے کی تقریب رونمائی، شیخ ابراہیم زکزکی کے خصوصی پیغام سے 18 مئی 2026 کو منعقد ہوئي۔ اس تقریب میں، جو متعدد مفکرین، ثقافتی شعبے کے افراد اور دینی و بین الاقوامی شخصیات کی موجودگی اور خطاب کے ساتھ منعقد ہوئی، اس کتاب کے جرمن اور قزاقی زبان کے ترجموں کی بھی رونمائی کی گئی، جنھیں آیت اللہ العظمیٰ شہید خامنہ ای رحمت اللہ علیہ کے تحریری و تقریری آثار کی حفاظت اور نشر و اشاعت کے ادارے کے بین الاقوامی شعبے کی کوششوں سے شائع کیا گیا ہے۔
18 مئی 2026