بدعنوانی کا جزیرہ بنانا، کیا یہ مذاق ہے؟ اخلاقی بدعنوانی، عملی بدعنوانی، ظلم، منہ زوری، مداخلت، جو ہاتھ آ گيا اسے مار دیں، جہاں پر ان کا بس چل جائے، جہاں ممکن ہو پنجے مار دیں۔ امام خامنہ ای 17 جنوری 2026
10 مارچ 2026
"ویتنام کی جنگ کے بعد کا سب سے بڑا سانحہ" اور "عالمی تاریخ میں ایک اسکول کی بچیوں کا سب سے بڑا قتل عام" یہ وہ جملے ہیں جو ایک برطانوی سیاستداں نے میناب کے شجرۂ طیبہ پرائمری گرلز اسکول پر بمباری کے سلسلے میں استعمال کیے ہیں۔
6 مارچ 2026
ایپسٹین جزیرے پر منظم جرائم کا کیس صرف ایک جنسی رسوائی یا کچھ دولت مندوں کی جنسی بے راہ روی کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ یہ کیس اب مغربی انسانی حقوق کے نظریات کی تاریخی مذمت میں ایک مکمل دستاویز میں تبدیل ہو چکا ہے۔ جہاں مغرب کے سیاستدانوں، سرمایہ داروں، میڈیا سیلیبریٹیز اور دانشوروں کا ایک نیٹ ورک، جو برسوں تک خود کو "انسانی حقوق" اور "خواتین کے حقوق" کا علمبردار بتاتا رہا ہے، آج جنسی استحصال، لڑکیوں کی اسمگلنگ اور جنسی غلامی کے سیاہ ترین مقدمات میں سے ایک میں، ان کا نام براہ راست یا بالواسطہ طور پر سامنے آ چکا ہے۔ جو کچھ شائع شدہ دستاویزات، فلائٹس کی فہرست اور باقی ماندہ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے، وہ محض جنسی بدعنوانی کا ایک نیٹ ورک نہیں بلکہ اس نظام کی حقیقی تصویر ہے جو کئی عشروں سے خواتین کے حقوق اور آزادی کا علمبردار ہونے کا دعویدار رہا ہے۔
23 فروری 2026