حسینیۂ امام خمینی میں منگل سات اکتوبر 2025 کی صبح ایران ہمدل نامی قومی پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں ملک و بیرون ملک کی اہم شخصیات، شہداء کے اہل خانہ اور مزاحمتی کارکنوں نے حصہ لیا۔ ایران ہمدل کیمپین کا آغاز کورونا کے متاثرین کی مدد کی رہبر انقلاب کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے ہوا تھا اور بعد میں اس کے ذریعے ایرانی قوم نے قدرتی آفات، غزہ پر اسرائيل کے حملے اور اسی طرح بارہ روز جنگ میں نقصان اٹھانے والوں کی مدد کی تھی جو بدستور جاری ہے۔
7 اکتوبر 2025
تاریخی نماز جمعۂ نصر کی پہلی سالگرہ اور ایران ہمدل کیمپین کا چودھواں دور شروع ہونے کے موقع پر کورونا، بندر عباس کے حادثے، طوفان الاقصیٰ اور ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی بارہ روزہ جنگ جیسے واقعات میں ایرانی قوم کی ہمدلی کی جھلکیاں پیش کرنے کے لیے حسینیۂ امام خمینی میں ایک پروگرام کا انعقاد ہوا۔
7 اکتوبر 2025
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایران ہمدل نامی پروگرام کے نام ایک ویڈیو پیغام میں رہبر انقلاب اور ایرانی قوم و حکومت کی جانب سے مزاحمت کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
7 اکتوبر 2025
منگل سات اکتوبر 2025 کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں ایران ہمدل نامی قومی پروگرام کا انعقاد ہوا۔ اس میں کورونا کی وبا پھیلنے کے زمانے سے لے کر، طوفان الاقصیٰ آپریشن، غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے اور پھر ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی بارہ روزہ جارحیت کے دوران نظر آنے والی ایرانی قوم کی ہمدلی کی جھلکیاں پیش کی گئيں۔
7 اکتوبر 2025