تمام شرعی واجبات کی ادائیگی اور تمام حرام کاموں سے دوری کا حکم، انسان کی روحانی جڑوں کی تقویت اور اس کے دنیا و آخرت کے تمام امور کی اصلاح کے لیے، چاہے وہ انفرادی اصلاح ہو یا اجتماعی۔ہاں اتنا ضرور ہے کہ اس میں بعض عناصر کلیدی ہیں چنانچہ شاید یہ کہنا غلط نہ ہو کہ ان عناصر میں نماز سب سے بنیادی عنصر ہے۔ ملک کے جوان طبقے میں دوسروں سے زیادہ نماز کو اہمیت دی جانی چاہیے۔ نماز کے ذریعے ایک جوان کا دل روشن ہو جاتا ہے، امیدوں کے دریچے کھل جاتے ہیں، روح تازہ ہو جاتی ہے، سرور و نشاط کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے اور یہ حالات زیادہ تر جوانوں کا خاصہ ہیں۔ امام خامنہ ای 19 نومبر 2008
3 ستمبر 2025
توبہ کے ارکان میں سے ایک استغفار ہے یعنی خداوند متعال سے معافی مانگنا۔ یہ اللہ کی عظیم نعمتوں میں سے ہے یعنی خداوند متعال نے اپنے بندوں کے لیے توبہ کا دروازہ کھول رکھا ہے کہ وہ کمال وارتقاء کی راہ میں آگے بڑھ سکیں اور گناہ اُن کو زمین بوس نہ کرے کیونکہ گناہ انسان کو انسانی ارتقاء کی بلند چوٹیوں سے گہری کھائیوں میں گرا دیتا ہے۔ گناہوں کی طرف اٹھنے والا ہر ایک قدم روح انسانی کو داغدار کردیتا اور انسان کی پا کیزگی، معنویت اور روحانی قوت کو مجروح کر دیتا ہے۔ روح کی شفافیت زائل ہوجاتی ہے اور خراشیں نمایاں ہو جاتی ہیں۔ امام خامنہ ای 17 جنوری 1997
20 اگست 2025
گھر، جسم و روح کی آسائش کا بہترین ماحول ہے، جسم و روح کی تھکن دور کرنے کا بہترین مرکز ہے، عشق و اخلاص کی حقیقی ترین فضا ہے، کسی بھی ماحول میں گھر کی طرح کا عشق و اخلاص قابل تصور نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کوئی وجود پایا جاتا ہے۔ گھریلو عورتوں نے، عظیم ترین خدمات انجام دی ہیں۔ جن خواتین نے گھریلو خدمات اور خانہ داری کو ترجیح دی ہے ان کی خدمات کی قدردانی ضروری ہے۔ اگرچہ گھر سے باہر کی خدمات بھی خواتین کے ذمے رہی ہیں اور رہیں گی لیکن گھر، زنانہ خدمات کا اہم ترین حصہ ہے۔ امام خامنہ ای 3 فروری 2021
7 جون 2025