ابدی واقعہ امام حسین علیہ السلام کی تحریک تاریخ میں بڑی گہری تاثیر والی تحریک تھی جس کے بارے میں بہت سے تجزئے پیش کئے جا چکے ہیں۔
23 اگست 2020
عاشورہ ایک دن کا واقعہ ہے لیکن اس نے تاریخ کو ہلا کر اور بدل کر رکھ دیا۔ کسی بھی قوم کی زندگی میں کبھی کوئی واقعہ اتنی گہرائی کے ساتھ، حکیمانہ فکر کے ساتھ اور بر وقت انجام پاتا ہے کہ اس کے اثرات سالہا سال تک اور بعض اوقات صدیوں تک باقی رہتے ہیں۔
11 ستمبر 2019
امام حسین علیہ السلام نے حریت و آزادی کے پرچم کو مضبوطی سے اٹھائے رکھا اور اپنے عزیزوں کی شہادت اور اہل حرم کی اسیری تک ثابت قدم رہے۔ انقلابی مہم کے زاوئے سے یہی عزت و افتخار ہے۔ 29 مارچ 2002
8 ستمبر 2019
اگر واقعہ عاشورہ نہ ہوتا، اگر تاریخ اسلام میں یہ عظیم قربانی پیش نہ کی گئی ہوتی، اگر یہ تجربہ، یہ عملی درس امت مسلمہ کو نہ دیا جاتا تو یقینا اسلام بھی انحراف کا شکار ہو جاتا جیسے اسلام سے پہلے کے ادیان کے ساتھ ہوا اور اسلام کی حقیقت و نورانیت کا کوئی نام و نشان باقی نہ بچتا۔ امام خامنہ ای 21 نومبر 2012
7 ستمبر 2019