ساری دنیائے اسلام کا فرض ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت کرے اور ان شاء اللہ حمایت کرے گی۔ زیرک منصوبہ سازوں، شجاع نوجوانوں، سرفروش کارکنوں نے یہ کارنامہ رقم کیا۔ یہ رزمیہ کارنامہ ان شاء اللہ فلسطین کی رہائی کی سمت بڑا قدم ثابت ہوگا۔ امام خامنہ ای 10 اکتوبر 2023
22 اکتوبر 2023
اس خبیث اور ظالم (صیہونی) دشمن نے اب جب کہ اسے تھپڑ پڑا ہے تو اپنے آپ کو مظلوم ظاہر کرنے کی پالیسی اختیار کر لیا ہے۔ امام خامنہ ای
17 اکتوبر 2023
اس تباہ کن زلزلے(الاقصی طوفان آپریشن) نے غاصب صیہونی حکومت کی حکمرانی کے بعض اصلی ستونوں کو مسمار کر دیا ہے اور ان ستونوں کی تعمیر نو اتنی آسانی سے ممکن نہیں ہوگي۔ امام خامنہ ای
15 اکتوبر 2023
جب ظلم حد پار کر جائے اور جب درندگي آخری حد کو پہنچ جائے تو طوفان کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ امام خامنہ ای
15 اکتوبر 2023
اس سفاک حکومت کے خلاف جدوجہد در حقیقت ظلم کے خلاف مجاہدت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے اور یہ سب کا اجتماعی فریضہ ہے۔ امام خامنہ ای
14 اکتوبر 2023
دشمن کا یہ اندازہ بھی غلط ہے کہ بزعم خود اسے خود کو مظلوم بنا کر پیش کرنا چاہیے تاکہ اپنے مجرمانہ حملے کو جاری رکھ سکے۔ البتہ عالم اسلام کو ان جرائم کے مقابلے میں خاموش نہیں رہنا چاہیے، ردعمل دکھانا چاہیے۔ امام خامنہ ای
12 اکتوبر 2023
سات اکتوبر سے شروع ہونے والے اس واقعے (الاقصی طوفان آپریشن) میں غاصب صیہونی حکومت کو، فوجی لحاظ سے بھی اور انٹیلی جنس کے لحاظ سے بھی ایک ناقابل تلافی شکست ہوئي ہے۔ امام خامنہ ای
12 اکتوبر 2023
اس ظالم حکومت نے فلسطینی عورت مرد، بچے بوڑھے پر رحم نہیں کیا، مسجد الاقصی کی حرمت کا خیال نہیں رکھا، کالونیوں میں رہنے والوں کو پاگل کتے کی طرح فلسطینیوں پر چھوڑ دیا، نمازیوں کو پیروں سے روندا، تو ان سارے مظالم اور جرائم کے مقابلے میں ایک قوم کیا کرے؟ امام خامنہ ای
12 اکتوبر 2023
یہ آفت، خود صیہونیوں نے اپنی ریشہ دوانیوں سے خود اپنے سروں پر نازل کی ہے۔ جب مظالم و جرائم حد سے گزر جائیں، جب درندگي اپنی حد پا کر لے تو پھر طوفان کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ امام خامنہ ای
11 اکتوبر 2023
اس تباہ کن زلزلے نے غاصب صیہونی حکومت کی حکمرانی کے بعض اصلی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا ہے اور ان ڈھانچوں کی تعمیر نو اتنی آسانی سے ممکن نہیں ہوگي۔ یہ ناقابل تلافی شکست ہے۔ امام خامنہ ای
10 اکتوبر 2023
اسلامی جمہوریہ ایران کی امام علی علیہ السلام آرمی آفیسرز یونیورسٹی میں گریجوئیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسلح فورسز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ 10 اکتوبر 2023 کو آپ نے فلسطین کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کو انٹیلیجنس اور فوجی لحاظ سے اتنا بڑا نقصان پہنچا ہے کہ اس کی بھرپائی آسان نہیں ہے، 7 اکتوبر کے بعد کا اسرائیل اس تاریخ سے پہلے والا اسرائیل نہیں رہا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے عالم اسلام سے کہا کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت کرے۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے:
10 اکتوبر 2023