ان شاء اللہ، خداوند عالم حضرت علی اکبر علیہ السلام کے صدقے میں آپ نوجوانوں کی حفاظت کرے، آپ کو اسلام کے لیے بچائے رکھے اور ثابت قدم رکھے۔ نوجوان توجہ رکھیں کہ وہ صراط مستقیم کو پہچان سکتے ہیں۔
20 فروری 2024
پروردگار! محمد و آل محمد کا وسطہ، تجھے تیرے عز و جلال کا واسطہ، اپنا بہترین درود و سلام، الطاف اور تفضل، آج سے لیکر تا ابد ہمارے پیارے رسول کی روح مطہرہ پر نازل فرما۔ پروردگار! ہمیں ان کا امتی قرار دے۔ ہمیں ان کے صراط مستقیم پر گامزن فرما۔ ہمارے معاشرے کو ان کے معاشر کے مثل بنا دے۔ ہم سب کو ان کی پیروی کا حوصلہ دے۔ امام خامنہ ای
16 ستمبر 2023