بارہویں پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر اور اراکین اتوار 21 جولائي 2024 کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔
20 جولائی 2024
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کا بارہواں ٹرم شروع ہونے کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کیا جو آج 27 مئی 2024 کو ایوان کے اندر پڑھا گیا۔
27 مئی 2024
انتخابات میدان میں عوام کی موجودگی کی علامت اور عوام کے ارادے اور فیصلہ سازی کی علامت ہے۔ لہذا ہر اس انسان کا قومی فریضہ ہے جو چاہتا ہے کہ ملک ترقی کرے، کام کرے اور بڑے اہداف تک پہنچے، کہ انتخابات میں شریک ہو۔ امام خامنہ ای
11 مئی 2024
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے جمعے کی صبح بارہویں پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لئے تہران میں ووٹنگ کا آغاز ہوتے ہی حسینیہ امام خمینی میں اپنا ووٹ ڈالا۔ انتخابات کے اس مرحلے میں الیکٹرانک مشینوں سے ووٹنگ ہو رہی ہے۔
10 مئی 2024
پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے رہبر انقلاب اسلامی کی گفتگو
10 مئی 2024
رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں جمعہ 10 مئی سنہ 2024 کو اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
10 مئی 2024
رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ ہماری عزیز قوم یہ جان لے کہ آج دنیا کے بہت سے لوگوں کی نگاہیں، چاہے وہ عام لوگ ہیں، سیاستداں ہوں یا قومی و سیاسی لحاظ سے اہم پوزیشن رکھنے والے لوگ ہوں، ایران پر لگی ہوئي ہیں۔
1 مارچ 2024
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بارہویں پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی اور چھٹی ماہرین اسمبلی کے انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
1 مارچ 2024
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج 1 مارچ 2024 کو صبح آٹھ بجے بارہویں پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی اور چھٹی ماہرین اسمبلی کے انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
1 مارچ 2024
رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جمعہ پہلی مارچ کو پارلیمنٹ اور ماہرین کونسل کے انتخابات کے لیے آٹھ بجے صبح رائے دہی کا وقت شروع ہوتے ہی ووٹ ڈالا۔
1 مارچ 2024
انتخابات قومی اور عوامی طاقت کا آئینہ ہیں۔ امریکہ، یورپ پر غالب پالیسیاں، صیہونی پالیسیاں، دنیا کے بڑے سرمایہ داروں اور بڑی کمپنیوں کی پالیسیاں عوام کی بھرپور موجودگی سے سب سے زیادہ ڈرتی ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر قوم میدان میں اتر پڑے تو مشکلات پر ضرور قابو کر لے گی۔ امام خامنہ ای
29 فروری 2024
امریکا وغیرہ کی غیر انسانی پالیسیوں کی شرمناک صورتحال اس حد کو پہنچ گئي ہے کہ آپ نے سنا ہی ہوگا کہ امریکی فوج کے ایک افسر نے خودسوزی کر لی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کلچر کے پروردہ نوجوان کے لیے بھی یہ بات بہت بھاری ہے۔ امام خامنہ ای
28 فروری 2024