رَمی جمرات (کنکریاں مارنا) یعنی شیطان کو مارو، جہاں بھی ہو، جیسے بھی ہو، جہاں کہیں بھی شیطان نظر آئے، شیطان کو کچل دو، شیطان کو پہچانو اور اسے مار دو۔ امام خامنہ ای 4 مئی 2025
5 جون 2025
شیطانی کاموں میں سے ایک ڈرانا اور دھمکانا ہے: شیطان تمھیں مفلسی اور تنگدستی سے ڈراتا ہے۔ (سورۂ بقرہ، آیت 268) دوسری طرف شیطان وعدے کرتا ہے، پرفریب وعدے۔ اس منزل میں بھی قرآن حکیم فرماتا ہے: وہ شیطان لوگوں سے وعدے کرتا ہے اور انھیں (جھوٹی) امیدیں دلاتا ہے، اور شیطان ان سے صرف فریب کے طور پر وعدہ کرتا ہے۔ سورۂ نساء، آیت 10) ایک طرف دھمکی، دوسری طرف لالچ، وہی رویہ جو آج امریکا کا ہے اور استکباری طاقتوں کا ہمیشہ سے یہی رویہ رہا ہے، ایک طرف دھمکی دیتی ہیں اور دوسری طرف لالچ۔ شیطان کا کام یہی ہے۔ امام خامنہ ای 7 جولائی 2014
2 جون 2025
یہ تمام عبادتی کام جو حج میں ہیں، ان میں سے ہر ایک کا ایک علامتی پہلو ہے۔ ہر عمل کسی نہ کسی انسانی پہلو کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ جیسے رمی جمرات (یعنی) شیطان کو مارو، جہاں بھی ہو، جیسے بھی ہو، جہاں کہیں بھی شیطان نظر آئے، شیطان کو کچل دو۔
29 مئی 2025
"یقینا شیطان کا مکر و فریب نہایت کمزور ہے۔" (سورۂ نسا، آیت نمبر 76) یہ قرآن کی آیت ہے لیکن ہم کو غفلت و لاپروائی سے کام نہیں لینا چاہئے۔ ہوشیار رہیں اور خیال رکھیں کہ دشمن کے لئے میدان تیار نہ کریں، اگر ہم غافل ہوئے اور سوگئے تو دشمن اپنا زہر ڈالنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ امام خامنہ ای 12 دسمبر 2018
3 اگست 2024