قرآن کا فرمان ہے: "اللہ تو صرف تمھیں ان لوگوں سے دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنھوں نے دین کے بارے میں تم سے جنگ کی اور تمھیں تمھارے گھروں سے نکالا اور تمھارے نکالنے میں ایک دوسرے کی مدد کی ..." (سورۂ ممتحنہ، آیت 9) آج غزہ کے اندر اور فلسطین کے اندر مزاحمتی فورسز قرآن پر عمل پیرا ہیں۔ مزاحمت، غزہ کے اندر دشمن کے خلاف ثابت قدم ہے۔ امام خامنہ ای 22 فروری 2024
1 ستمبر 2024
فلسطینی مزاحمت کے مجاہدین نے پیغام دیا جو ہمارے کانوں تک بھی پہنچا کہ ہمارے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے تقریبا 90 فیصدی وسائل اور توانائیاں محفوظ اور صحیح و سالم ہیں۔ امام خامنہ ای
30 مارچ 2024
یہ جو صیہونی حکومت اتنے سارے عسکری ساز و سامان اور دنیا کی ظالم طاقتوں کی پشت پناہی سے عورتوں اور بچوں کا قتل عام کر رہی ہے، اس بات کی علامت ہے کہ یہ حکومت مزاحمتی فورسز کا مقابلہ کرنے اور انہیں شکست دینے پر قادر نہیں ہے۔ امام خامنہ ای
29 مارچ 2024