روحانی سفر میں منزل کی دوری رکاوٹ نہیں / پوسٹر

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ہر سال نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ سے ایرانی عوام کو خطاب فرماتے تھے۔ مگر اس بار کورونا وائرس کے سبب آپ نے سنہ ۱۳۹۹ ہجری شمسی کے آغاز پر ٹی وی کے ذریعے عوام کو خطاب کیا۔ آپ نے اپنے سالانہ خطاب میں میں امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ سے دوری کے احساس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اگرچہ ہم دور ہیں لیکن آپ کی یاد میں محو سخن ہیں، روحانی سفر میں منزل کی دوری کبھی رکاوٹ نہیں ہوتی۔

گرچہ دوریم بہ یاد تو سخن می گوئیم- بعد منزل نبود در سفر روحانی
(اگرچہ ہم دور ہیں لیکن آپ کی یاد میں محو سخن ہیں، روحانی سفر میں منزل کی دوری کبھی رکاوٹ نہیں ہوتی)
میری گزارش ہے کہ انسداد کورونا قومی کمیشن کے عہدیداران نے جو ہدایات دی ہیں ان شاء اللہ سب ان پر عمل کریں۔ یہاں تک کہ دینی اجتماعات مثلا حرم مطہر بھی بند کر دئے گئے۔ ہماری تاریخ میں اس کی مثال نہیں ہے لیکن کوئی اور چارہ بھی نہیں۔ ان شاء اللہ خداوند عالم تمام مسلمان اقوام اور تمام بشریت کو جلد از جلد اس مصیبت سے نجات دلائے۔
امام خامنہ ای
22 مارچ 2020

29 مارچ 2020

روحانی سفر میں منزل کی دوری رکاوٹ نہیں / پوسٹر
gallery item pic-cover-25636-1585.jpg
gallery item pic-cover-25636-1585.jpg
gallery item pic-cover-25636-1585.jpg