مسئلۂ عاشورا کو، امام حسین کے معاملے کو علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام نے عالم اسلام کی سطح پر پھیلایا، مطلب یہ کہ واقعۂ عاشورا مکتب اہلبیت کے پیروکاروں کے درمیان اس بات کا سبب بنا کہ شیعہ پوری تاریخ میں ظلم کے خلاف جنگ کے علم بردار کے طور پر پہچانا جائے۔
امام رضا علیہ السلام کا ہم سب کے لیے درس یہ ہے: اے مسلمان! جدوجہد سے تھکنا نہیں، سو مت جانا، کیونکہ دشمن ہمیشہ بیدار ہے، اور مختلف شکلوں، مختلف لباسوں اور نقابوں میں اور طرح طرح سے سج سنور کے سامنے آتا ہے۔ نگاہیں تیز رکھیں، دشمن کو پہچانیں، دشمن سے مقابلے کا راستہ معلوم کریں اور علی ابن موسیٰ الرضا کی طرح شروع سے آخر تک جدوجہد جاری رکھیے۔
شہید امام خامنہ ای
24 نومبر 1984 اور 24 اگست 2025
14 اگست 2026