اس مضمون میں فلسطینی معاملوں کے محقق و مضمون نگار علی رضا سلطان شاہی نے تاریخ کے پس منظر میں خطے میں صیہونی حکومت کو تسلیم کروانے اور اس کے وجود کو مستحکم کرنے کی مغرب کی کوششوں اور اس سازش کی اسلامی انقلاب کے ہاتھوں ناکامی اور اس کے خطےمیں پھیلتے اثرات کا کہ جس کا عروج آپریشن طوفان الاقصیٰ کی شکل میں سامنے آیا، تجزیہ کیا ہے۔
23 اکتوبر 2024
"میرے پاس نہ گھر ہے اور نہ گاڑی کیونکہ اس حکومت نے انھیں تباہ کر دیا لیکن میرے پاس ایک عقیدہ ہے جس کے لیے میں موت کو گلے لگاؤں گا۔"(1)
8 ستمبر 2024
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی پینتیسویں برسی کے پروگرام میں اپنے خطاب کے ایک حصے میں مسئلۂ فلسطین کو امام خمینی کے ایک سب سے نمایاں درس اور نظریے کے طور پر موضوع گفتگو قرار دیا اور طوفان الاقصیٰ کے حالیہ واقعات اور مسئلۂ فلسطین پر اس کے حیرت انگیز اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے صیہونی حکومت کی موجودہ ابتر صورتحال پر بعض مغربی اور صیہونی ماہرین کے بیانوں کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ اس رپورٹ میں KHAMENEI.IRویب سائٹ رہبر انقلاب کی جانب سے نقل کیے گئے ان اقوال کا جائزہ لیا کہ یہ کن تجزیہ نگاروں اور ماہرین کے ہیں۔
6 جون 2024
طوفان الاقصی نے پورے مغربی ایشیا کی سیاست اور اقتصاد پر کنٹرول حاصل کرنے کے صیہونی حکومت کے جامع منصوبے کو ختم کر دیا اور یہ امید ہی مٹا دی کہ اس منصوبے کا وہ دوبارہ احیا کر پائے گی۔ امام خامنہ ای
5 جون 2024
طوفان الاقصیٰ آپریشن صیہونی حکومت پر ایک فیصلہ کن وار تھا، ایک ایسا وار جس کا کوئي علاج نہیں ہے۔ صیہونی حکومت کو اس وار سے ایسے نقصانات پہنچے ہیں جن سے وہ کبھی نجات حاصل نہیں کر پائے گي۔ امام خامنہ ای
5 جون 2024
فلسطینیوں نے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں دشمن کو میدان کے ایسے گوشے میں پہنچا دیا جہاں اس کے پاس کوئي مفر اور نجات کا کوئي راستہ نہیں ہے۔ امام خامنہ ای
3 جون 2024
سات اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن شروع ہوتے ہی یمن کے لوگوں نے مختلف طرح سے فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائيل مخالف مزاحمت و استقامت کی حمایت کا اعلان کیا اور صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد وہ براہ راست صیہونیوں کے خلاف میدان جنگ میں اتر گئے۔ انھوں نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں پر حملہ کر کے اور اسی طرح صیہونی حکومت کی معاشی شریانوں کو کاٹ کر، اس غاصب حکومت اور اس کے حامیوں پر زبردست وار کیا۔ فلسطینیوں کی حمایت میں یمن کے اقدامات بدستور جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR نے اسلامی جمہوریہ ایران میں یمن کے سفیر جناب ابراہیم محمد الدیلمی سے گفتگو کی ہے۔ اس انٹرویو کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
15 فروری 2024