آپ قرآن مجید میں ملاحظہ کیجیے، سلامتی کے مرتبے کو خداوند عالم اتنا اوپر لے آتا ہے کہ اسے مسلمانوں کو ایک عظیم نعمت اور ایک عظیم احسان کے طور پر یاد دلاتا ہے: "فَلیَعبُدوا رَبَّ ھٰذَا البَیتِ * اَلَّذی اَطعَمَھُم مِن جوعٍ وَ آمَنَھُم مِن خَوف." یعنی اس خدا کی عبادت کرو جس نے تمھیں یہ بڑی نعمتیں عطا کی ہیں، اس نے تمھیں سلامتی دی ہے، تمھارے لیے ایک پرامن اور محفوظ زندگي گزارنے کا امکان فراہم کیا ہے۔
31 اکتوبر 2024
سیکورٹی یقینی بنانے کا راستہ طاقت ہے۔ ہم ایرانی قوم اور ملک کے ذمہ داران کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے۔ مضبوط ایران ہی خود کا دفاع کر سکتا ہے، اپنی سلامتی اور پیشرفت کو یقینی بنا سکتا ہے، اس پیشرفت اور طاقت کی برکت سے دوسروں کی بھی مدد کر سکتا ہے۔
28 اکتوبر 2024
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 27 اکتوبر 2024 کو سیکورٹی کے شعبے کے شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات میں سیکورٹی کی اہمیت اور سیکورٹی کی الگ الگ اقسام پر گفتگو کی۔ رہبر انقلاب کا خطاب:
27 اکتوبر 2024
دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایرانی قوم کون ہے؟ ایران کے جوان کیسے ہیں؟ یہ سوچ، یہ جذبہ، یہ شجاعت اور یہ آمادگي جو آج ایرانی قوم میں ہے، یہ خود سیکورٹی پیدا کرنے والی ہے۔ ہمیں اسے باقی رکھنا چاہیے۔
27 اکتوبر 2024
اگر آپ ملک کی معاشی پیشرفت کے لیے سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام سیکورٹی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ امام خامنہ ای
15 اکتوبر 2022