میں پورے ملک کے تمام لوگوں سے تاکید کرتا ہوں کہ شادیوں کو آسان بنائيں۔ بعض ہیں جو شادی کو مشکل بنا دیتے ہیں۔ مہر کی بھاری رقم اور جہیز کی بھاری (اور لمبی چوڑی) فہرست، شادی کو مشکل بناتی ہے۔ لڑکوں کے گھر والے بھاری جہیز کی توقع رکھتے ہیں اور لڑکیوں کے گھر والے ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی جہیز، استقبال (بارات) اور عقد و رخصتی کی محفلوں کو زیادہ سے زیادہ رنگین کردیتے ہیں!! کیوں؟ آپ جانتے ہیں کہ اس کا اثر کیا ہوتا ہے؟ اس کا اثر یہ ہے کہ لڑکیاں اور لڑکے بغیر شادی کے (کنوارے) گھر میں پڑے رہتے ہیں کوئی شادی کا نام لینے کی جرات نہیں کرتا۔ امام خامنہ ای 23 نومبر 1994
29 نومبر 2025
میں جوانوں کے والدین کو متوجہ کرتے ہوئے درخواست کرتا ہوں کہ ان کی شادی کے عمل کو آسان بنائیں، سخت شرطیں ضروری نہیں ہے۔ ممکن ہے ایک نوجوان کی مالی حالت ابھی مناسب نہ ہو لیکن انشاء اللہ شادی کے بعد اللہ تعالی وسعت پیدا کردے گا۔ نوجوانوں کی شادی میں تاخیر نہ کریں۔ جس قدر بھی ممکن ہے، معاشرے میں نوجوانوں کی شادی کا مسئلہ حل کریں، یہ ہمارے معاشرے کی دنیا و آخرت کے فائدے میں ہے۔ امام خامنہ ای 11 جولائی 2015
6 ستمبر 2025
میں پورے ملک کے تمام لوگوں سے تاکید کرتا ہوں کہ شادیوں کو آسان بنائيں۔ بعض ہیں جو شادی کو مشکل بنا دیتے ہیں۔ مہر کی بھاری رقم اور جہیز کی بھاری (اور لمبی چوڑی) فہرست، شادی کو مشکل بناتی ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ اس کا اثر کیا ہوتا ہے؟ اس کا اثر یہ ہے کہ لڑکیاں اور لڑکے بغیر شادی کے (کنوارے) گھر میں پڑے رہتے ہیں کوئی شادی کا نام لینے کی ہمت نہیں کرتا۔ امام خامنہ ای 23 نومبر 1994
24 نومبر 2024