حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا آئیڈیل اسلامی خاتون کی بالاترین سطح پر ہیں، یعنی ایک رہبر کی سطح پر لیکن یہی خاتون، جو اپنے اندر پائے جانے والے فضائل و مناقب کے لحاظ سے پیغمبر ہو سکتی تھی، ماں کا کردار ادا کرتی ہے، زوجہ کا کردار ادا کرتی ہے، گھر کے کام کرتی ہے، ان چیزوں کو سمجھنا چاہیے۔ امام خامنہ ای 19 مارچ 2017
19 نومبر 2025
فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا بچپن آئيڈیل ہے، ان کی نوجوانی آئيڈیل ہے، ان کی شادی آئيڈیل ہے، ان کی زندگي کی سیرت آئيڈیل ہے، یہ سب برترین نمونہ ہائے عمل ہیں جو مسلمان خاتون کی بالاترین حد کو نمایاں کرتے ہیں۔
17 دسمبر 2024
مختلف میدانوں میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا جہاد، ایک آئيڈیل جہاد ہے۔ اسلام کے دفاع میں، امامت و ولایت کے دفاع میں، پیغمبر کی حمایت میں، اسلام کے سب سے بڑے سردار کی دیکھ بھال کا ان کا جہاد، ایک نمونہ ہے۔ امام خامنہ ای 16 دسمبر 1992
5 دسمبر 2024
پیغمبر اکرم کا وجود، کہکشاں جیسا ہے۔ ان میں فضیلت کے ہزاروں درخشاں نقطے پائے جاتے ہیں۔ پیغمبر اکرم جیسی بے نظیر شخصیت کی زندگي، تاریخ اسلام کے ہر دور کے لیے ایک نمونۂ عمل اور درس ہے، ایک دائمی آئیڈیل ہے۔ امام خامنہ ای
2 اکتوبر 2023