رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہید قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کے موقع پر 1 جنوری 2025 کو عظیم کمانڈروں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے اہل خانہ اور گزشتہ سال صوبہ کرمان میں دہشت گردانہ حملے کے شہیدوں کے اہل خانہ سے خطاب کیا۔ (1)
1 جنوری 2025
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سابق کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی سے قبل شہید کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 31 دسمبر 2023 کو ہونے والی اس ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے شہید سلیمانی کی شخصیت اور عظیم خدمات کے بارے میں بات کی اور اس راہ میں ان کے اہل خانہ کے کردار اور تعاون کا ذکر کیا۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے:
31 دسمبر 2023
رہبر انقلاب اسلامی نے جمعرات کی صبح سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈروں کی سپریم اسمبلی کے چوبیسویں اجلاس کے شرکاء اور اس فورس کے اعلی کمانڈروں سے ملاقات کی۔
17 اگست 2023
عراق کے وزیر اعظم جناب محمد شیاع السودانی نے منگل کی شام رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے زور دے کر کہا کہ عراق کی ترقی و پیشرفت اور اس کا اپنی حقیقی بلندی پر پہنچنا، اسلامی جمہوریہ کے مفاد میں ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ آپ ایسے انسان ہیں جو عراق کے امور اور روابط کو آگے بڑھانے اور اس ملک کو اس کی خودمختار پوزیشن اور اس کی تاریخ و تمدن کے شایان شان مقام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
29 نومبر 2022