امام علی نقی علیہ السلام کی بیالیس سال کی زندگی تھی، مگر پوری عمر جہاد اور استقامت سے بھری ہوئی ہے...جوانی میں موت، پوری زندگی جہاد، اللہ کی راہ میں خالص کوشش، مشکلوں سے نہ گھبرانا، اقتدار اور صاحب اقتدار لوگوں سے نہ ڈرنا، اللہ کی راہ میں وقار اور سکون کا مظاہرہ، اللہ کے سامنے بندگی اور خضوع کی حالت، اس عظیم امام کی خصوصیتیں ہیں۔ امام خامنہ ای 8 مئی 1981
24 دسمبر 2025
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 4 جنوری 2025 کو حضرت امام علی نقی علیہ السلام کے یوم شہادت کی مجلس کے اختتام پر مختصر خطاب کیا اور اس بات پر خصوصی تاکید فرمائی کہ امام محمد تقی، امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہم السلام کی زندگی پر خاص تحقیقی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ خطاب حسب ذیل ہے:
4 جنوری 2025
امام علی رضا، امام محمد تقی، امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہم السلام کے زمانے میں شیعوں کا نیٹ ورک ہمیشہ سے زیادہ پھیلا ہوا تھا۔ کسی بھی زمانے میں پورے عالم اسلام میں شیعوں کے آپسی روابط اور تشیع کے نیٹ ورک کا فروغ، امام محمد تقی، امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہم السلام کے زمانے جیسا نہیں تھا۔ امام خامنہ ای 9 اگست 2005
22 جنوری 2024