آج آمریکہ شام میں چھاونیاں بنانے میں لگا ہوا ہے، لیکن یہ چھاونیاں یقینا شامی جوانوں کے پیروں تلے روند دی جائیں گی۔ امام خامنہ ای 1 جنوری 2025
5 جنوری 2025
آج امریکی شام میں پے در پے فوجی اڈے بنا رہے ہیں۔ یقیناً یہ فوجی اڈے شامی جوانوں کے پیروں تلے روند دیے جائیں گے۔ اس میں کوئي شک نہیں۔
1 جنوری 2025
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ پہلی جنوری 2025 کی صبح شہید الحاج قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کی مناسبت سے شہید قاسم سلیمانی اور دفاع حرم اور مزاحمت کے بعض دیگر شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات میں الحاج قاسم سلیمانی کی شخصیت اور ان کے کردار کی بعض خصوصیات کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ان خصوصیات سے سبق لے کر مکتب سلیمانی کے اصلی ہدف یعنی اسلام اور قرآن کے نفاذ کی راہ میں قدم بڑھانا چاہیے۔
1 جنوری 2025
فتح بھی یقینی ہے۔ باطل کے اس وقتی ابھار کو نہ دیکھیے، جان لیجیے کہ جو آج جولانی دکھا رہے ہیں، وہ ایک دن مومنین کے پیروں تلے روندے جائيں گے۔
1 جنوری 2025
شام کے جوان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ اس کی یونیورسٹی، اس کا اسکول، اس کا گھراور اس کی زندگي غیر محفوظ ہے، وہ کیا کرے؟ اسے عزم کی طاقت کے ساتھ ان لوگوں کے مقابلے میں جنھوں نے اس بدامنی کی سازش تیار کی ہے اور جنھوں نے اس پر کام کیا ہے، ڈٹ جانا چاہیے اور ان شاء اللہ وہ ان پر غلبہ حاصل کر کے رہے گا۔ امام خامنہ ای 22 دسمبر 2024
28 دسمبر 2024
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے 11 دسمبر 2024 کو اپنے خطاب میں کہا کہ صیہونی حکومت نے شام کے علاقوں پر قبضہ تو کیا ہی، ساتھ ہی اس کے ٹینک دمشق کے قریب تک پہنچ گئے۔ جولان کے علاقے کے علاوہ، جو دمشق کا تھا اور برسوں سے اس کے ہاتھ میں تھا، دوسرے علاقوں پر بھی قبضہ کرنا شروع کر دیا۔ امریکا، یورپ اور وہ حکومتیں، جو دنیا کے دیگر ممالک میں ان چیزوں پر بہت حساس ہیں اور ایک میٹر اور دس میٹر پر بھی حساسیت دکھاتی ہیں، اس مسئلے میں نہ صرف یہ کہ خاموش ہیں، اعتراض نہیں کر رہی ہیں بلکہ مدد بھی کر رہی ہیں۔ یہ انہی کا کام ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی رو سے دوسرے ملکوں کے علاقوں پر اس طرح کے قبضے کا کیا حکم ہے اور اس سلسلے میں امریکا اور یورپ کی بے عملی کی وجہ کیا ہے؟
23 دسمبر 2024
میری پیشگوئی ہے کہ شام میں بھی ایک مضبوط اور باشرف گروہ سامنے آئے گا۔ شام کے جوان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ اسے عزم کی طاقت کے ساتھ ان لوگوں کے مقابلے میں جنھوں نے اس بدامنی کی سازش تیار کی ہے اور جنھوں نے اس پر کام کیا ہے، ڈٹ جانا چاہیے اور ان شاء اللہ وہ ان پر غلبہ حاصل کر کے رہے گا۔
23 دسمبر 2024
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار 22 دسمبر 2024 کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے ذاکرین، خطباء، مداحوں، شاعروں اور مختلف عوامی طبقات سے ملاقات کی۔
22 دسمبر 2024
صیہونی حکومت بزعم خود شام کے راستے سے خود کو حزب اللہ کی فورسز کو گھیرنے اور انھیں جڑ سے اکھاڑنے کے لیے تیار کر رہی ہے لیکن جو جڑ سے اکھڑے گا، وہ اسرائيل ہے۔
17 دسمبر 2024
شام میں خانہ جنگي کی آگ، جس کے شعلے سنہ 2011 میں بھڑکے تھے، بڑی تیزی سے عالمی طاقتوں کی مداخلت کے میدان میں بدل گئي۔ اس بحران میں بنیادی اور اہم کردار ادا کرنے والی سب سے اہم عالمی طاقت، ریاستہائے متحدہ امریکا تھا۔ وہ امریکا جو ان برسوں کے دوران، شامی جمہوریت پسندوں کی حمایت کے نعرے کے ساتھ میدان میں آيا تھا، اس نے عملی طور پر ان گروہوں کی حمایت اور پشت پناہی کی جو پوری طرح سے دہشت گردانہ ماہیت رکھتے تھے۔ چاہے وہ سنہ 2014 سے سنہ 2017 کے درمیان کا عرصہ ہو جب اس نے دہشت گرد گروہ داعش کو بنا کر یا کم از کم اس کی حمایت کر کے شام کو آشوب اور بدامنی میں غرق کر دیا اور چاہے آج کل کا وقت ہو جب وہ ایک نئي خانہ جنگي کی سازش اور القاعدہ گروہ سے وابستہ دہشت گردوں کی خفیہ تقویت کے ذریعے شام کے حصے بخرے کرنے پر تلا ہے۔
15 دسمبر 2024
جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ شام کی حکومت گر جانے سے مزاحمتی محاذ کمزور ہو گيا ہے وہ سخت غلط فہمی میں ہیں۔
12 دسمبر 2024
ہماری افواج عراق میں بھی اور شام میں بھی دو وجوہات کی بنا پر پہنچیں۔ ایک وجہ مقدس مقامات کی حرمت کا تحفظ تھا۔ دوسری وجہ سیکورٹی کا مسئلہ تھا۔
12 دسمبر 2024