مہدئ موعود کے ظہور کے بعد کا زمانہ ایسا زمانہ ہوگا کہ قومیں آپس میں جنگ نہیں کریں گی، دنیا میں جنگ بھڑکانے والے ان ہاتھوں کی مسلط کردہ جنگیں نہیں ہوں گی۔ پوری دنیا میں مکمل امن و سلامتی ہوگی۔
5 فروری 2026
انتظار کے مسئلے میں اور ظہور کے زمانے کے مسئلے میں باریک بینی کے ساتھ عالمانہ کام سے غافل نہیں رہنا چاہیے۔
16 جنوری 2026
حضرت کے ہاتھوں جس عدل و انصاف کے قیام کا انتظار ہے وہ کسی خاص شعبے تک محدود عدل نہیں ہے، وہ زندگی کے تمام شعبوں میں قائم ہونے والا عدل ہے۔
12 دسمبر 2025
ہماری دعا ہے کہ ہماری عزیز قوم امام زمانہ سے سے عقیدت، انس و اشتیاق اور ان کے ظہور کے انتظار میں آگے بڑھتی رہے۔
17 اکتوبر 2025
امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے زمانے سے انسان کی حقیقی حیات، اور اس عظیم انسانی خاندان کی حقیقی سعادت شروع ہوگي۔ اس کرۂ خاکی کی برکتوں، صلاحیتوں اور توانائیوں سے استفادہ، انسان کے لیے بغیر کسی ضرر کے، بغیر کسی نقصان کے، بغیر کسی تضییع کے اور بغیر کسی تباہی کے ممکن ہوگا۔ امام خامنہ ای 14/3/2001
10 جنوری 2025
امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے زمانے میں کسی بھی شکل میں ظلم و ستم نہیں ہوگا، وہ زمانہ کہ جس میں انسان کے افکار اور اس کی عقل کسی بھی زمانے سے زیادہ فعال اور تعمیری ہوگي، وہ زمانہ کہ جس میں قومیں ایک دوسرے سے جنگ نہیں کریں گي، عالمی سطح پر مکمل امن و سلامتی ہوگي۔ اس زمانے کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ امام خامنہ ای 19/2/1992
27 دسمبر 2024
تاریخ میں بہت سے دعویدار پیدا ہوئے ہیں۔ یہ دعویدار ظہور کی کسی ایک علامت کو اپنے اوپر یا کسی اور پر منطبق کر لیتے تھے۔ یہ سراسر غلط عمل ہے۔ بعض باتیں جو ظہور امام زمانہ علیہ السلام کی علامات کے طور پر بیان کی جاتی ہیں حتمی نہیں ہیں۔ یہ ایسی باتیں ہیں جو معتبر روایات میں مذکور نہیں ہیں۔ ضعیف روایتوں میں ان کا ذکر ضرور ملتا ہے لہذا ان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ امام خامنہ ای 2011/07/09
15 نومبر 2024
مہدویت کا مسئلہ، چند بنیادی مسائل میں سے ایک اور اعلی دینی تعلیمات و معارف کی کڑیوں میں سے ایک ہے؛ جیسے نبوت کا مسئلہ ہے، اس لیے کہ مہدویت جس چیز کی بشارت دیتی ہے، وہ وہی چیز ہے جس کے لیے سارے انبیاء آئے تھے اور وہ چیز، ایک توحیدی دنیا کی تعمیر ہے جو عدل کی بنیاد پر قائم ہو۔ امام خامنہ ای 9/7/2011
12 ستمبر 2024
اگر آپ اپنے معاشرے میں اپنے اور دوسروں کے اندر تقوی، نیک صفات، اخلاق، دینداری، زہد اور خداوند عالم سے روحانی قربت پیدا کر سکیں تو آپ نے ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے ستون کو مزید مستحکم کیا ہے۔ امام خامنہ ای 27/6/1980
8 مارچ 2023
25 نومبر 2022