آپ تمام عزیز جوانوں کے لیے میری سفارش، تہذیب نفس (یا تعمیر ذات) کی ہے۔ تہذیب نفس بہت اہم ہے، انفرادی پہلوؤں سے بھی اور اجتماعی پہلوؤں سے بھی، قرآن کے ساتھ انس، قرآن کے ساتھ رابطہ، نماز میں قلبی توجہ، اول وقت نماز کی ادائيگي، دعاؤں پر توجہ، تہذیب نفس کے لیے ضروری ہے۔ میری نظر میں جس وقت آپ کی روحانی اور معنوی بنیادیں قوی ہوں گی تو فکری میدان میں بھی، فیصلے کرنے کے میدان میں بھی اور عملی میدان میں بھی آپ اپنے اندر زیادہ قوت و توانائی پیدا کرلیں گے اور ہمیں اپنی نوجوان نسل میں ان چیزوں کی ضرورت ہے۔ امام خامنہ ای 17 مئی 2020
19 نومبر 2025
ماہ رجب پروردگار کی ذات مقدس اور الہی اقدار و معیارات سے تقرب کا ایک موقع ہے اور اسی طرح تہذیب نفس کا ایک اچھا موقع ہے۔ یہ ایام، جو ہماری روایات میں نمایاں ایام کے طور پر بیان ہوئے ہیں، یہ سب مواقع ہیں اور ہر موقع، ایک نعمت ہے اور ہر نعمت کے لیے شکر ضروری ہے۔ رجب کا مہینہ ان ہی نعمتوں میں سے ایک ہے۔ ماہ رجب کی قدر و قیمت کو سمجھیے، اس مہینے میں پروردگار عالم سے زیادہ سے زیادہ توسل کیجیے، یاد خدا میں رہیے اور خدا کے لئے کام کیجیے۔ امام خامنہ ای 26 اپریل 2015
29 جنوری 2025
آپ تمام عزیز جوانوں کے لیے میری سفارش، تہذیب نفس (یا تعمیر ذات) کی ہے۔ تہذیب نفس بہت اہم ہے، انفرادی پہلوؤں سے بھی اور اجتماعی پہلوؤں سے بھی، قرآن کے ساتھ انس، قرآن کے ساتھ رابطہ، نماز میں قلبی توجہ، اول وقت نماز کی ادائيگي، دعاؤں پر توجہ یہ سب وہ چیزیں ہیں جو میری نظر میں تہذیب نفس کے لیے ضروری ہیں۔ امام خامنہ ای 17 مئی 2020
21 نومبر 2024
آج ہمارے معاشرے میں ایک بنیادی فکر اخلاق و عادات تبدیل کرنے پر مرکوز ہونا چاہئے، ہم میں سے ہر شخص کو اپنی یہ ذمہ داری سمجھنا چاہئے کہ ایک شخص کی عادت بدل کر اس کو برائی سے اچھائی کی راہ پر لگائیں اور وہ ایک شخص کوئی اور نہیں بلکہ ہم خود ہیں۔ امام خامنہ ای 14 جولائی 1993
11 اگست 2024