اپنے آپ کو اہل تقوا کے ظاہر جیسا نہ بناؤ کہ تمھارا باطن بے خبر ہو لوگ اس وجہ سے تمھاری عزت و توقیر کریں کہ وہ کہتے ہیں کہ یہ بہت متقی آدمی ہے حالانکہ تمھارا دل گناہ کرنے والا ہے۔
20 فروری 2026
زیادہ تر گمراہیاں جو پائی جاتی ہیں یا تو اُن گناہوں کے سبب ہوتی ہیں جو ہم سے سرزد ہوتے ہیں یا پھر ان بری عادتوں کے سبب ہوتی ہیں جو ہمارے وجود میں ہیں۔گناہ کا انجام گمراہی ہے مگر یہ کہ توبہ کا نور انسان کے دل میں جلوہ گر ہوجائے۔ بری عادتیں زیادہ تر ان گزشتہ گناہوں کا نتیجہ ہیں جو انسان کو گمراہی میں ڈال دیتی ہیں۔ اگر ہمارے وجود میں حسد اتنی گہرائیوں تک اپنی جڑیں پھیلائے ہوئے ہو کہ اس کے سبب ہم اچھائی کو برائی سمجھنے لگیں اور ایک نمایاں حقیقت کو کسی جگہ قبول کرنے پر تیار نہ ہوں، تو انسان کو سمجھ لینا چاہیے کہ گمراہ کردینے والی خطرناک عادتیں ہمارے اندر گھر کر چکی ہیں۔ امام خامنہ ای 3 فروری 1995
24 ستمبر 2025
توبہ کے ارکان میں سے ایک استغفار ہے یعنی خداوند متعال سے معافی مانگنا۔ یہ اللہ کی عظیم نعمتوں میں سے ہے یعنی خداوند متعال نے اپنے بندوں کے لیے توبہ کا دروازہ کھول رکھا ہے کہ وہ کمال وارتقاء کی راہ میں آگے بڑھ سکیں اور گناہ اُن کو زمین بوس نہ کرے کیونکہ گناہ انسان کو انسانی ارتقاء کی بلند چوٹیوں سے گہری کھائیوں میں گرا دیتا ہے۔ گناہوں کی طرف اٹھنے والا ہر ایک قدم روح انسانی کو داغدار کردیتا اور انسان کی پا کیزگی، معنویت اور روحانی قوت کو مجروح کر دیتا ہے۔ روح کی شفافیت زائل ہوجاتی ہے اور خراشیں نمایاں ہو جاتی ہیں۔ امام خامنہ ای 17 جنوری 1997
20 اگست 2025
اے میرے معبود تو نے مجھ پر احسان کیا کہ دنیا میں اپنے کسی بھی نیک بندے پر میرے گناہ ظاہر نہیں کیے، تو مجھے روز قیامت لوگوں کے سامنے رسوا نہ فرمانا۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
6 فروری 2025
عورت کی ایک اہم ترین ذمہ داری گھر کی خانہ داری ہے۔ سبھی جانتے ہیں کہ میرا یہ ماننا نہیں ہے کہ عورتوں کو سیاسی اور سماجی کاموں سے دور رہنا چاہیے، نہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر اس کے معنی یہ لیے جائيں کہ ہم "خانہ داری" کو حقارت کی نگاہ سے دیکھنے لگیں تو یہ گناہ ہوگا۔ خانہ داری، ایک کام ہے، بڑا کام ہے، اہم ترین و حساس ترین کام ہے، مستقبل ساز کام ہے۔ افزائش نسل ایک عظیم مجاہدت ہے۔ ہم لوگوں سے کچھ غلطیاں ہوئيں، صحیح طرح سے غور و فکر نہ کرنے کے سبب ہم لوگوں سے جو غلطیاں ہوئيں ان کی وجہ سے افسوس! ملک میں ایک دور ایسا بھی گزرا کہ اس مسئلے میں بے توجہی ہوئی اور آج ہم اس کے خطروں کو دیکھ رہے ہیں۔ امام خامنہ ای 1 مئی 2013
29 دسمبر 2024
19 اکتوبر 2023