رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے 19 بہمن مطابق 8 فروری 1979 کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ سے فضائیہ کے جوانوں کی تاریخی بیعت کی سالگرہ کی مناسب سے جمعہ 7 فروری 2025 کو فضائیہ اور ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈروں اور جوانوں سے خطاب کیا۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے:
7 فروری 2025
رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر نے 8 فروری سنہ 1979 کو فضائيہ کے ایک خصوصی دستے 'ہمافران' کی جانب سے امام خمینی کی تاریخی بیعت کی سالگرہ کے موقع پر فضائيہ اور فوج کے ائير ڈیفنس شعبے کے بعض کمانڈروں سے ملاقات میں اس تاریخی دن کو ایک سرفراز، خود مختار اور تشخص والی فوج کی پیدائش کا دن قرار دیا۔
7 فروری 2025
امام خمینی سے فضائيہ کے اہلکاروں کی 8 فروری 1979 کو تاریخی بیعت کی سالگرہ کے موقع پر ملک کی فضائيہ اور فوج کے ائير ڈیفنس شعبے کے بعض کمانڈروں نے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے 5 فروری 2024 کو حسینیہ امام خمینی میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے اس تاریخی واقعے کی اہمیت اور اسلامی معاشرے کے خواص کے طبقے کی کلیدی حیثیت اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے
8 فروری 2024
قومیں اپنی حکومتوں کو مجبور کر سکتی ہیں کہ ظالم اور درندہ صفت حکومت کی پشت پناہی نہ کریں جو عورتوں، بچوں، بیماروں اور بوڑھوں پر حملہ آور ہے اور چند مہینے کے اندر اس نے غزہ میں بی20 ہزار سے زیادہ افراد کو قتل کر ڈالا۔ امام خامنہ ای
6 فروری 2024
دنیائے اسلام کے خواص کو چاہئے کہ عوام کو اپنی حکومتوں سے صیہونی حکومت پر کاری ضرب لگانے کا مطالبہ کرنے کے لئے تیار کریں۔ امام خامنہ ای
5 فروری 2024
میں نے سنا کہ بعض اسلامی ممالک صیہونی حکومت کو اسلحے دے رہے ہیں، بعض ہیں جو الگ الگ شکل میں اقتصادی مدد کر رہے ہیں۔ یہ عوام کا کام ہے کہ اس کا سد باب کروائیں۔ قومیں دباؤ ڈال سکتی ہیں۔ امام خامنہ ای
5 فروری 2024
خواص، علما، دانشوروں، سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ عوامی سطح پر مطالبہ پیدا کریں کہ حکومتیں ظالم صیہونی حکومت پر کاری ضرب لگائیں۔ امام خامنہ ای
5 فروری 2024
عالم اسلام کے علما، دانشور، سیاسی رہنما اور صحافی برادری عوام میں مطالبہ پیدا کریں کہ ان کی حکومتیں صیہونی حکومت پر وار کرنے پر مجبور ہوں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ جنگ شروع کر دیں، وہ جنگ نہیں کریں گی اور بعض کے لئے شاید ممکن بھی نہ ہو، لیکن اقتصادی رابطہ تو منقطع کر ہی سکتی ہیں۔ امام خامنہ ای
5 فروری 2024
فضائیہ اور فوج کے ایئر ڈیفنس شعبے کے کمانڈروں کی رہبر انقلاب سے ملاقات، حسینیہ امام خمینی میں آیت اللہ خامنہ ای کی آمد، قومی ترانہ پڑھا گیا۔ 5 فروری 2024
5 فروری 2024
پیر 5 فروری کی صبح عشرۂ فجر کے موقع پر اپنی روایتی سالانہ ملاقات کے تحت فضائيہ اور فوج کے ايئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر رہبر انقلاب اسلامی سے اپنی بیعت کی تجدید کے لیے حسینیۂ امام خمینی پہنچے۔ 5 فروری 2024
5 فروری 2024
8 فروری 1979 کو فضائیہ کے ایک دستے نے امام خمینی کی بیعت کی جس کے نتیجے میں اسلامی انقلاب کی تیز رفتار تحریک کو مہمیز ملی۔ اسی دن کی مناسبت سے 8 فروری 2023 کو فوج کی فضائیہ اور ایئر ڈیفنس کے کمانڈروں اور جوانوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی حامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب نے اس گفتگو کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی اسلامی جمہوریہ کی مسلح فورسز کے اندر آنے والی عظیم تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔(1) خطاب حسب ذیل ہے:
13 فروری 2023
8 فروری 1979 کے واقعے اور سابق شاہی فضائيہ کے ایک خصوصی دستے 'ہمافران' کی جانب سے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ سے تاریخی بیعت کی سالگرہ کے موقع پر بدھ کی صبح فضائيہ اور ایئر ڈیفنس کے سیکڑوں کمانڈروں اور جوانوں نے رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
8 فروری 2023